نیشنل پارٹی پنجگور کے زیر اہتمام شہید ایوب بلیدئی کی 25 واں برسی انتہائی عقیدت اور احترام کیساتھ منائی گئی

پیر 23 نومبر 2020 22:19

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2020ء) نیشنل پارٹی پنجگور کے زیر اہتمام شہید ایوب بلیدئی کی 25 واں برسی انتہائی عقیدت اور احترام کیساتھ منائی گئی، شہید کی برسی میں نیشنل پارٹی کے مرکزی ریسرچ اینڈ ایڈوکیسی سیکرٹری پھلین بلوچ،ضلعی صدر بزرگ رہنماء حاجی صالح محمد بلوچ،ضلعی ڈپٹی سیکریٹری کامریڈ منظور احمد بلوچ،تحصیل صدر تاج بلوچ، اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید ایوب بلیدئی ایک نڈر و بہادر سیاسی رہنماء تھے انکی سیاسی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا کیونکہ شہداء کی روح کو اس وقت تسکین پہنچے گی جب انکی فکر و فلسفہ پر عمل پیرا ہوکر انکی سوچ کو جمہوری انداز میں بلوچستان کے گوشے گوشے میں پہنچایا جائے مزید انہوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی ان شہداء کی جماعت ہے کہ جنہوں نے بلوچ قوم سرزمین اور بلوچستان کی خوشحالی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے تاریخ میں نام رقم کی ہی.

نہ صرف شہید ایوب بلیدئی بلکہ شہداء کی ایک لمبی فہرست ہے اس میں شہیدِ وطن کامریڈ فدا احمد بلوچ،سیاسی استاد محترم شہید مولا بخش دشتی، صبر و تحمل کا پیکر مفکرانہ سوچ کا مالک شہید ڈاکٹر یاسین بلوچ غریب پرور شہید ڈاکٹر نسیم جنگیاں، غریبوں کا مسیحاء ڈاکٹر لعل بخش بلوچ اور دیگر شہداء کی خون سے اس جماعت کی آبیاری ہوئی ہے یہ ان شہدائ کی قربانیوں کا ثمر ہے جو نیشنل پارٹی کی شکل میں موجود ہے نیشنل ہارٹی نہ صرف بلوچستان بلکہ وسعت پاکر ملک کے چاروں اکاائیوں میں پھیل چکی ہی.

ہمارا فرض بنتا ہیکہ شہدا کی نقشِ قدم پر چل کر مظلوم و محکوم قوموں کی آواز بن کر ایک مستحکم جمہوری ملک کے لیے کوشان رہیں. انہوں نے کہا 2018 کی الیکشن کے بعد غیر جمہوری قوتوں کی آمد سے پورے بلوچستان کا امن و امان تباہ ہوکر رہے گیا ہے خاص کر پنجگور میں بد امنی کا ایسا ماحول پیدا ہوگیا ہے کہ ہر شخص اپنے آپکو غیر محفوظ تصور کرتا ہے حالانکہ نیشنل پارٹی نے 2013 کے الیکشن جیتنے کے بعد امن و امان کی خاطر قربانیاں دے کر حکومت کے حصے بنے الحمدللہ 2013 سے لیکر 2017 کے آخر تک پورے مکران میں مکمل طور پر امن و امان بحال تھا اور ہر شہری پٴْرسکون ماحول میں زندگی بسر کررہے تھے اب حالات نے کروٹ بدل لی ہے انتظامیہ بیبس اور صوبائی وزیر خواب غفلت میں عوام کا پرسانِ حال کوئی نہیں، آئے روز چوری ڈکیتی،قتل و غارتگری اور مختلف قسم کے واردات معمول بن چکے ہیں.

انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی وزیر ترقی کے نام پر لوگوں کو سبز باغ دکھا کر گزشتہ دور حکومت کے ترقیاتی کام اپنے نام منسوب کرتے ہوئے عار محسوس نہ کرتے ہوئے فخریہ انداز میں اپنے نام کروا رہا ہی. حالانکہ چمکتا سورج انگلی سے چھپائی نہیں جاسکتی. انہوں نے کہا شعور اور آگاہی کا دور ہے عوام جھوٹ فریب دھوکہ دہی کو ترک کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے جھنڈے تلے متحد ہوکر قومی کاروان کا حصہ بنیں تاکہ مکاری فریب اور جھوٹا سیاست کا ہمیشہ خاتمہ ہوسکی. آخر میں مقررین نے اپنی خطاب میں شہید ایوب بلیدئی اور دنیا بھر کے دیگر شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا