آئی پی پیز سے معاہدوں پر نظر ثانی سے بجلی ایک روپیہ 40 پیسے فی یونٹ سستی ہو گی
معاہدوں پر نظرثانی سے بجلی صارفین کو 3 سال میں 300 ارب کا ریلیف ملے گا، کم صلاحیت والے پلانٹس کو بند کر کے بہتر کارکردگی والے پاور پلانٹس چلائیں گے: وفاقی وزیر اسد عمر
پیر 23 نومبر 2020 21:13
(جاری ہے)
مشیر خزانہ حفیظ شیخ آئی پی پیز کے ساتھ مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ ہیں۔ حکومت میں آتے ہی بجلی 12 روپے فی یونٹ مہنگی کرتے تو سرکلر ڈیٹ ختم ہوتا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سالانہ 1000 ارب روپے کپیسٹی چارجز کی مد میں خرچ ہو رہے ہیں، ماضی میں درآمدی کوئلے سے بجلی کے منصوبے لگائے گئے، گذشتہ حکومت نے بجلی کے ترسیلی نظام پر توجہ نہیں دی۔
اسد عمر کا کہنا ہے کہ پاورسیکٹر کے موجودہ نظام سے سرمایہ دار، سیاستدان اور سرکاری افسران فیض یاب ہوئے،آئی پی پیز سے معاہدو پر نظرثانی سے 3 سال میں 300 ارب کا ریلیف بجلی صارفین کو ملے گا، معاہدوں پر نظر ثانی سے بجلی ایک روپیہ 40 پیسے فی یونٹ سستی ہو گی۔اسد عمر نے بتایا کہ ڈھائی سال میں ترسیلی نظام کے 31 منصوبوں کو مکمل کیا گیا،پاور سیکٹر میں ٹیکنیکل ماہرین کی شدید قلت ہے۔کورونا وائرس کی وجہ سے بجلی لاسز میں اضافہ ہوا۔ اسد عمر نے کہاکہ یہ بات درست ہے کہ کے۔الیکٹرک کا ٹرانسمیشن سسٹم ٹھیک نہیں کیا گیا۔ کے-الیکٹرک کو آئندہ ڈھائی سالوں میں 1400 میگاواٹ اضافی بجلی دیں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمیں بجلی کی پیداواری لاگت کم اور مسابقتی مارکیٹ پیدا کرنی ہے۔ ماضی میں بجلی کے اتنے کارخانے لگائے گئے جتنی ضرورت نہ تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
امریکہ: عراق کی ابو غریب جیل میں قیدیوں کے ساتھ زیادتیوں کے لیے 42 ملین ڈالر کا ہرجانہ
-
حکومت کا 18 نومبر سے حج درخواستیں وصول کرنے کا اعلان
-
لندن میں قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر مبینہ حملہ کیس میں اہم پیش رفت
-
پٹرولیم مصنوعات مسلسل دوسری بار مہنگی ہونے کا امکان
-
پرنس صدرالدین آغا خان کا زمرد ریکارڈ نو ملین ڈالر میں نیلام
-
پی ٹی آئی نے انتخابی نشان بلے کے کیس میں سپریم کورٹ میں کیوریٹیو پٹیشن دائر کر دی
-
اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.3 ریکارڈ
-
عالمی یوم اطفال: پاکستان میں کم عمر افراد کے مسائل فوری توجہ کے متقاضی
-
روسی حملوں میں بجلی کی یوکرینی استطاعت میں 65 فیصد کمی، یو این ایچ سی آر
-
حتمی احتجاج میں اگر ناکام ہوئے تو 6ماہ تک تحریک نہیں بن سکے گی
-
تنازعات و موسمیاتی بحران سے نقل مکانی میں غیر معمولی اضافہ، رپورٹ
-
موسمیاتی بحران: ترقی پذیر ممالک کی مالی مدد بڑھانے کی ضرورت، گوتیرش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.