
بھارت پاکستان میں دہشت گردی کرانے میں ملوث ہے
پاکستانی مندوب منیر اکرم نے اقوام متحدہ میں ڈوزیئر پیش کر دیا
سجاد قادر
بدھ 25 نومبر 2020
03:15

(جاری ہے)
لائن آف کنٹرول پر گولہ باری کر کے بھارت سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوتا ہے۔پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں بھارت کا ہاتھ ہے جس کے واضح ثبوت بھی ہمارے پاس ہیں۔امریکہ میں تعینات پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ کوئی پہلی بار نہیں ہے کہ ہم نے بھارت کے پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں ملوث ہونے کے ثبوت دیے ہیں۔
بھارت پاک چائنا تعلقات کے تحت تعمیر ہونے والے سی پیک سمیت کئی معاملات میں دخل اندازی کررہا ہے۔بھارت کا اصل اہداف سی پیک کو سبوتاژ کرنا ہے۔منیر اکرم کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف ڈوزیئر اقوام متحدہ میں پیش کر دیا ہے اور انہوں نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت پاکستان میں جس قسم کی دہشت گردی کرا رہاہے یہ خطے کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے کیونکہ اس سے صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ خطے کے اور ممالک بھی متاثر ہو رہے ہیں۔اگر بھارت کے خلاف بروقت کارروائی نہ کی گئی تو دہشت گردی کی یہ لڑائی بھیانک شکل اختیار کر لے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی حدت میں اضافہ سیلابوں اور طوفانوں کا سبب، ڈبلیو ایم او
-
غزہ میں جنگ بندی اور امدادی ترسیل کی قرارداد امریکہ نے پھر ویٹو کر دی
-
ہم امت کے ہر اُس قدم کو سراہیں گے، جس سے امت کا دفاع مضبوط ہوتا ہے
-
ملک میں اب ایسا نہیں چلے گا کہ عوامی رائے کیخلاف انتخابی نتائج آئیں گے
-
اسرائیل: فلسطینی علاقوں کا قبضہ چھوڑنے کی ڈیڈلائن کا آج آخری دن
-
باد مخالف کے باجود اقوام متحدہ بہتر دنیا کے قیام میں کوشاں
-
پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں
-
چمن میں ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب دھماکہ، 5 افراد جاں بحق
-
امریکی صدرکا بھارت کوایک اور تجارتی جھٹکا، ایرانی چابہاربندرگاہ پر دی گئی چھوٹ واپس لے لی
-
مفتی منیب کو قانون کی الف ب کا بھی نہیں پتہ
-
قطر پر اسرائیلی حملہ پاکستان ‘سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کا باعث بنا؟
-
چین کا علاقائی خود مختاری پر زور اور عالمی امن کے لیے انتباہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.