جہاز پر سری پائے اور نہاری منگوانے والے والدہ کو کارگو کروا رہے ہیں
شریف خاندان مرگ پر بھی سیاست کرنے سے باز نہیں آ رہا۔ معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان
سمیرا فقیرحسین جمعرات 26 نومبر 2020 14:52
(جاری ہے)
معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جہاز پر سری پائے اور نہاری منگوانے والے والدہ کی میت کارگو کروا رہے ہیں۔
انہوں نے یہ تمام باتیں فردوس مارکیٹ انڈر پاس کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیں۔ اس حوالے سے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ فردوس مارکیٹ انڈر پاس کی تعمیر سے عوام کا وقت اور وسائل بچیں گے۔ انہوں نے کہا کہ لعل شہباز قلندر انڈر پاس لاہوریوں کے دلوں کو تقویت دے گا۔ منصوبے کی مجموعی لاگت میں شفاف ٹینڈرنگ سے 13 کروڑ روپے بچائے گئے۔ اُن کا کہنا تھا کہ انڈر پاس کی تعمیر سے ثابت ہوا کہ عثمان بزدار جو کہتے ہیں وہ کرتے ہیں، عثمان بزدار صرف وعدے نہیں کرتے ، عمل کر کے دکھاتے ہیں۔ اس سے قبل بے تحاشہ کرپشن، خود نمائی اور شوبازیوں کے لیے منصوبے بنتے رہے، ماضی میں منصوبے ذاتی مارکیٹنگ اور شوبازی کے لیے استعمال ہوتے تھے، ماضی میں منصوبوں پر سپلیمنڑی گرانٹس بنتی رہیں۔ خیال رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے آج فردوس مارکیٹ انڈر پاس کا افتتاح کیا۔ انڈرپاس کا نیا نام لعل شہباز قلندر سے منسوب کیا گیا ہے۔ انڈر پاس سے گزرنے والوں کی تعداد کا اندازہ 91000 یومیہ لگایا گیا، انڈر پاس سے ڈیفنس ، کیولری ، گلبرگ آنے جانے والوں کو فائدہ پہنچے گا۔مزید اہم خبریں
-
ٹی بی کی تشخیص کے نئے انتہائی مؤثر ٹیسٹ کی منظوری
-
دنیا بھر میں زمینی انحطاط سے 23 ٹریلین ڈالر نقصان کا خطرہ
-
پی پی 139 ضمنی الیکشن، ن لیگ نے اپنی جیتی ہوئی نشست پر دوبارہ میدان مار لیا
-
گوتیرش کا شام میں خونریزی بند کرنے اور مذاکرات پر زور
-
بطور اپوزیشن عمران خان کو کہنے کا حق نہیں کہ حکومت سے نہیں اسٹیبلشمنٹ سے بات کروں گا
-
جب تک ملک میں سیاسی انتشار رہے گا حالات ٹھیک نہیں ہوسکتے
-
انٹرنیٹ بند ہونے سے پاکستان کو فی گھنٹہ 2.2 ملین ڈالر کا نقصان ہونے کا انکشاف
-
ڈالرز ذخائر ساڑھے 16 ارب ڈالرز کی سطح سے اوپر چلے گئے
-
شامی باغی حما میں داخل ہو گئے
-
نو مئی کے واقعات: عمران خان پر فرد جرم عائد کر دی گئی
-
’ناشتہ پاکستان، لنچ پیرس میں‘ پی آئی کی یورپ کے لیے پروازیں بحال
-
سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخواہ میں 2 مختلف آپریشنز ،8 خوارج ہلاک کردیئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.