
مریم صفدر جیل کے واش روم میں کیمرے لگائے جانے ،چوہوں کا بچا کھانا دینے کی باتیں کر کے خود کو چھوٹا کر رہی ہیں‘ فیاض الحسن چوہان
جس سپرنٹنڈنٹ کو آپ نے تعینات کیا وہ آپ سے غیر انسانی سلوک کیسے کرسکتا ہے،سی کلاس کی قیدی کے باوجود بہترین سہولیات فراہم کی گئیں کوٹ لکھپت جیل کے دورہ کے دوران میں نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کا خیال رکھنے کی ہدایت کی‘ وزیر جیل خانہ کی پریس کانفرنس
جمعہ 27 نومبر 2020 20:18

(جاری ہے)
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جیلوں اور قیدیوں کے حالات کی بہتری کے لیے میں جیلوں کے مسلسل دورے کر رہا ہوں ۔کوشش ہے جیلوں کے اندر قیدیوں سے اچھا سلوک کیا جائے۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ جیلوں میں قیدیوں کو اپنے عزیزوں سے بات کرنے کے لیے فراہم کیے گئے پانچ نمبروں کے ساتھ ایک چھٹا نمبر دیئے جانے پر کام کیا جا رہا ہے۔ یہ ہاٹ لائن وزیر جیل خانہ جات کے دفتر سے منسلک ہو گی جہاں قیدی اپنے ساتھ ہونے والے نامناسب سلوک کی شکایت کر سکیں گے۔فیاض الحسن چوہان نے بیگم صفدر اعوان کی جانب سے انہیں انکی دادی کی وفات کی بروقت اطلاع نہ دیئے جانے کی شکایت پر اپنے ردعمل میں کہا کہ بیانات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں کم از کم پانچ افراد ایسے ہیں جو لندن میں شریف خاندان کے افراد کے ساتھ کاروباری اور گھریلو معاملات کے سلسلے میں مسلسل رابطے میں ہوتے ہیں۔ نواز شریف اور ان کے بچے لندن میں 7 ارب مالیت کے چار فلیٹوں میں رہ رہے ہیں یہ کیسے ممکن ہے دنیا کے جدید ترین شہر کے جدید ترین مواصلاتی سسٹم آپ کے گھر میں موجود نہ ہو۔ انہوں نے بیگم صفدر اعوان کے بیانات پر کہا کہ دادی کے انتقال کی خبر دینے کی ذمہ داری حکومت پر ڈالنے کی یہ عجیب منطق ہے۔ کل کو بیگم صفدر اعوان انہیں صبح الارم لگا کر اٹھانے اور رات کو لوری دے کر سلانے کی ذمہ داری بھی حکومت پر ڈال دیں گی۔ فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ مریم صفدر کی جانب سے جیل میں ان کے واش روم میں کیمرے لگائے جانے اور چوہوں کا بچا کھانا دیئے جانے کی باتیں کر کے بیگم صفدر اعوان خود کو چھوٹا کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس سپرنٹنڈنٹ کو آپ نے تعینات کیا وہ آپ سے غیر انسانی سلوک کیسے کرسکتا ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ مریم صفدر خواتین بیرک میں سی کلاس کی قیدی تھی اس کے باوجود انہیں بہترین سہولیات فراہم کی گئیں۔ مریم صفدر کو دیگر خواتین سے الگ رکھا گیا تھا۔ مریم صفدر کو جیل میں ان کے ساتھ غیر اخلاقی سلوک کی سوا دو سال بعد یاد آئی ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ لاہور میں کوٹ لکھپت جیل کے دورہ کے دوران میں نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کا خیال رکھنے کی ہدایت کی۔ پاکستانی قوم یہ توقع نہ رکھیں کہ ان سیاسی قیدیوں سے ہم برا سلوک کریں گے۔ عدالت کے حکم پر جیل انتظامیہ کو ہدایات کی شہباز شریف اور حمزہ کو بکتر بند گاڑی میں نہ لایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز اپوزیشن لیڈر ہیں انہیں بی کلاس کی سہولت ملتی ہیں۔ کسی قیدی کے عزیز کے انتقال پر قانون کے تحت ڈپٹی کمشنر کو بارہ گھنٹے کی رہائی کی اجازت دینے کا اختیار حاصل ہے اور بارہ گھنٹے سے زائد کا وقت دینے کا اختیار صوبائی حکومت کو حاصل ہے۔مزید اہم خبریں
-
غزہ کے کھنڈروں سے بلند ہوتی امید کی دھنیں
-
مسلم لیگ نون انٹرنیشنل آفئیرز کے زیر اہتمام یوم تکبیر کے حوالے سے بین الاقوامی کانفرنس
-
انہوں نے الیکشن چوری کا پورا پلان بنایا ہوگا، آپ لوگ چوکنا رہیں
-
حکومت کا عوام کیلئے عید کا تحفہ
-
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت نے پاکستان میں دہشتگردی تیز کردی ہے
-
بنگلہ دیشی سپورٹس جرنلسٹس کا لاہور پریس کلب کا دورہ
-
حکومت نے بلوچستان میں تمام دہشتگرد تنظیموں کو فتنہ الہندوستان کا نام دے دیا
-
پاکستانی تاریخ میں قائداعظم کے بعد عمران خان واحد لیڈر ہیں جو اصولوں پر کھڑے ہیں
-
اوگرا نے ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 55 روپے کی کمی کردی
-
ایشین ایتھلیٹکس: پاکستان نے نصف صدی بعد گولڈ میڈل جیت لیا
-
بلوچستان کی محرومیوں پر توجہ دیں گے، شہباز شریف
-
یہ جنگ مختصر لیکن انتہائی خطرناک تھی، ہم نے 1971ء کی جنگ کا بدلہ لے لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.