نریندر مودی نے بھارت کی معیشت تباہ کر ڈالی

بھارتی معیشت اپنی 73 سالہ تاریخی کی سب بدترین مندی کا شکار، جی ڈی پی گروتھ ریٹ میں ساڑھے 7 فیصد کی کمی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 28 نومبر 2020 00:17

نریندر مودی نے بھارت کی معیشت تباہ کر ڈالی
نئی دہلی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 نومبر2020ء) نریندر مودی نے بھارت کی معیشت تباہ کر ڈالی۔ خلیج ٹائمز میں شائع کردہ رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس بحران کی وجہ سے بھارت کی معیشت دنیا کی بدترین معیشتوں میں شمار ہونے لگی ہے۔ گزشتہ 2 سہ ماہیوں کے دوران نریندر مودی کے ملک بھارت کی جی ڈی پی گروتھ ریٹ میں ساڑھے 7 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی۔ یوں بھارتی معیشت اپنی 73 سالہ تاریخی کی سب بدترین مندی کا شکار ہوگئی۔

1947 کے بعد سے بھارت کی معیشت اتنی بدترین حالت کا کبھی شکار نہیں ہوئی۔ 1947 کے بعد پہلا موقع ہے جب آبادی کے لحاظ سے دنیا کے دوسرے بڑے ملک اور ایشیا کی تیسری بڑی معیشت پہلی مرتبہ کساد بازاری کا شکار ہوئی ہے۔ آج سے قبل بھارتی معیشت کو کبھی اس قدر نقصان کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

بھارت کے معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ آنے والے مہینوں میں بھارت کی جی ڈی پی گروتھ میں ہوشربا 9 فیصد سے زائد کی کمی ہوگی، جبکہ آئی ایم ایف کے مطابق بھارت کی جی ڈی پی گروتھ 10 فیصد سے زائد گراوٹ کا شکار ہوگی۔

بھارت کے معاشی ماہرین اپنے ملک کی معیشت کی تباہی کے حوالے سے مختلف وجوہات بتاتے ہیں، کچھ ماہرین کی رائے میں کرونا وائرس بحران معاشی تباہی کا باعث ہے، جبکہ کچھ ماہرین کے خیال میں نریندر مودی کی غلط پالیسیوں کو کرونا بحران پر قابو پانے میں ناکامی نے بھارت کی معیشت تباہ کر ڈالی۔ کرونا بحران کو کنٹرول کرنے کیلئے نریندر مودی کی پالیسیاں ناکام ثابت ہوئی اور اسی وجہ سے بھارت کی معیشت 1947 کے بعد پہلی مرتبہ کساد بازاری کا شکار ہوگئی۔