
کورونا لاک ڈاﺅن:بھارتی معیشت تاریخ کی بدترین کساد بازاری کا شکار
ہندوستان کی معیشت 10فیصد تک سکڑسکتی ہے جو کہ کسی ابھرتی ہوئی معیشت کے لیے سب سے بڑا بحران ہے. آئی ایم ایف
میاں محمد ندیم
ہفتہ 28 نومبر 2020
12:48

(جاری ہے)
9 فیصد سکڑنے کے مقابلے میں اعداد و شمار میں بہتری تھی تاہم یہ اس طرف اشارہ کرتے ہیں کہ ایشیا کی تیسری بڑی معیشت سخت مقابلہ کر رہی ہے کیونکہ یہ طلب کو بحال کرنے اور روزگار پیدا کرنے کی کوششوں میں ہے جبکہ کورونا وائرس کا انفیکشن بڑھ رہا ہے تاہم مسلسل 2 سہ ماہیوں میں معیشت کے سکڑنے کا مطلب ہے کہ ملک 1947 کے بعد سے پہلی مرتبہ تکنیکی کساد بازاری میں داخل ہوگیا ہے.
وائرس سے متعلق لاک ڈاﺅنز سے ہونے والی عالمی تباہی کے بعد امریکا، جاپان اور جرمنی سمیت بڑی معیشتوں کی جانب سے 30 ستمبر کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں ریکارڈ کی گئی ترقی نے توقعات کو بڑھا دیا ہے کہ بھارت بھی بحالی سے مستفید ہوگا اگرچہ اکتوبر اور نومبر میں تہواروں کے سیزن کے باعث صارفین کے کاروبار میں اضافہ دیکھنے میں آیا تاہم تعمیراتی اور مہمان نوازی کے شعبے متاثر ہونے سے وسیع پیمانے پر بحالی کی امیدیں ختم ہوگئیں. لاک ڈاﺅن کی وجہ سے گزشتہ سہ ماہی میں تقریباً 40 فیصد کمی کے بعد جولائی سے ستمبر کے دوران مینوفکچرنگ کی سرگرمی میں اضافہ ہوا جبکہ کاشتکاری بھی نسبتاً بہتر رہی تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ اعداد و شمار حوصلہ افزا ہیں جس سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ اگلی سہ ماہی میں معیشت کی بہتری کا امکان ہوگا بروڈا کے اسٹیٹ بینک کے چیف اقتصادیات سمیر نارنگ کا کہنا تھا کہ تمام اشاروں کو دیکھتے ہوئے بھارتی معیشت کے لیے بدترین صورتحال ختم ہوگئی، ہم مسلسل بہتری دیکھیں گے اور آگے بڑھیں گے. انہوں نے کہاکہ جمعہ کے اعداد و شمار نے 8 فیصد سکڑنے کے بینک کے تخمینے کو غلط ثابت کردیا انہوں نے کہا کہ معاشی بحالی کے امکانات تب تک ہیں جب تک انفیکشن بڑھنے پر کوئی نیا لاک ڈاﺅن نہیں لگتا کوانٹ ایکو ریسرچ کے ماہر معاشیات وویک کمار کا کہنا تھا کہ مارچ کے آخر میں ہونے والے مہینوں میں طویل لاک ڈاﺅن کی وجہ سے فیکٹریوں کی طویل بندش کے خاتمے کے بعد مینوفکچرنگ میں اضافہ بھارت کے لیے اچھا ہے واضح رہے کہ بھارت کے مرکزی بینک کے گورنر شکتی کانتا داس کے گزشتہ ماہ کے جاری کردہ اندازے کے مطابق نئی دہلی نے اپنی اس معیشت کی بحالی کے لیے جدوجہد شروع کی ہے جس کا رواں سال 9.5 فیصد تک سکڑنے کا امکان ہے. وہیں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پیش گوئی کی ہے کہ بھارت کی معیشت رواں سال 10.3 فیصد تک سکڑ جائے گی، جو کسی بڑی ابھرتی ہوئی معیشت کے لیے سب سے بڑا بحران ہے اور یہ آزادی کے بعد سے بدترین ہے علاوہ ازیں رواں ماہ کے اوائل میں آکسفورڈ اکنامکس کی جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ وبائی مرض سے لگنے والی پابندیوں میں نرمی کے بعد بھارت کی معیشت بدترین متاثرہ ہوگی اور 2025 تک سالانہ پیداوار وائرس سے پہلے کی سطح سے 12 فیصد کم ہوگی.متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
روس کے درجنوں طیارے ڈرون حملے سے تباہ کر دیے، یوکرین
-
پی ٹی آئی سرکس واپس آچکا، شکست کے ماروں کی مایوسی انتہا پر ہے، مریم اورنگزیب کی تنقید
-
بلاول بھٹو زرداری نیویارک امریکہ پہنچ گئے
-
پی پی 52 ضمنی الیکشن؛ ووٹوں کی گنتی کے دوران پولیس نے آر او آفس کنٹینر لگا کر سیل کردیا
-
پی پی 52 ضمنی انتخابات میں پولیس اور انتظامیہ نے مریم گردی کی انتہا کردی، مونس الٰہی کا الزام
-
پی پی 52 ضمنی الیکشن؛ ووٹوں کی گنتی جاری، ابتدائی نتائج میں مسلم لیگ ن کو برتری
-
بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد پر فرد جرم عائد
-
چیمپئنز لیگ فائنل کا جشن، فرانس میں ہنگامہ آرائی کا سبب
-
کم عمری کی شادی سے متعلق قانون مسترد، مولانا فضل الرحمان کا ملک بھر میں احتجاج کا اعلان
-
امن کے دشمنوں کو پاکستان کےاندر کام کرنے کی کوئی جگہ نہیں ملے گی، وزیراعظم
-
یوکرین کے قریب روسی علاقوں میں 'دھماکوں' سے دو پل تباہ
-
چاہے اندرونی ہو یا بیرونی دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے، فیلڈ مارشل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.