کبھی نہیں کہا تھا کہ ہم قرض نہیں مانگیں گے . شبلی فراز
جب خزانہ خالی ہو تو ماضی میں لیے گئے قرضوں کو ادا کرنے کے لیے قرض لینا پڑتا ہے.وفاقی وزیراطلاعات کی پریس کانفرنس
میاں محمد ندیم ہفتہ 28 نومبر 2020 15:15
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ ہم نے انتخابات سے پہلے بھی کہا تھا کہ ہمارا مقصد پاکستان کو اس سطح پر لے جانا ہے جہاں قرضے نہ مانگنے پڑیں، پہلے دن سے ہماری یہی کوشش رہی ہے اور یہ نہیں کہ ہم نے کہا تھا کہ ہم قرضے نہیں مانگیں گے، ظاہر ہے جب خزانہ خالی ہو تو جو قرض ماضی میں لیے گئے انہیں ادا کرنے کے لیے قرض لینا پڑتا ہے. انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی بنیادی سوچ یہی ہے کہ ہمیں اپنی معیشت کو اس نہج پر لے جانا ہے جہاں قرضوں کی ضرورت نہ پڑے شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم نے ایسے بڑے بڑے منصوبے شروع کیے جو ان کی غریب پرور سوچ کی عکاس ہے، جس میں احساس پروگرام، خیبرپختونخوا میں سہولت کارڈ شامل ہے اور کبھی پاکستان میں اس طرح کی سہولت نہیں ملی کہ جس میں کسی خاندان کو 10 لاکھ روپے تک کی انشورنس ملے جس سے وہ کسی بھی ہسپتال میں جا کر اپنا علاج کرواسکے. انہوں نے کہا کہ پرانے پرانے منصوبے جو کہ صرف کاغذوں میں تھے ان پر عملدرآمد کیا، ڈیمز پر کام ہم نے شروع کیا، صنعتوں کو مراعات دیں انہوں نے کہا کہ کووڈ 19 کی وجہ سے پوری دنیا کی معیشت متاثر ہوئی، یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ اس وبا نے پوی دنیا کو ہلا کر رکھ دیا اور مضبوط معیشتیں مثلاً امریکا، بھارت اور یورپی ممالک کی معیشتوں کو تباہی سے دوچار کردیا اور ان حالات میں وزیراعظم کی یہ سوچ کی تھی کہ بیماری کے ساتھ ساتھ روزگار کی بھی حفاظت رکھنی ہے. شبلی فراز نے کہا کہ زندگیوں اور روزگار کے تحفظ کو متوازن کر کے ہم نے معیشت کو چلایا اور پہلے مرحلے میں ہم بڑے کامیاب ہوکر نکلے کہ دنیا کے راہنما اور اداروں کے علاوہ ایک سابق امریکی وزیر خزانہ نے یہاں تک کہا کہ اگر امریکا پاکستان کی حکمت عملی پر عمل کرتا تو 10 کھرب ڈالر بچا سکتا تھا انہوں نے کہا کہ ایسا کبھی نہیں ہوا، یہ پہلی مرتبہ ہے کہ ملکوں نے پاکستان کی تقلید کرنا چاہی، حکومت کی پہلی ترجیح مہنگائی ختم کرنا ہے اور اب اس میں کمی آرہی ہے. انہوں نے کہا کہ معیشت کے بنیادی اور سب سے اہم اہداف مثبت ہوگئے ہیں اور وقت کے ساتھ ساتھ معیشت کو ایسی سطح پر لے جائیں گے جس سے پاکستان کے عوام کےلیے اشیائے ضروریہ قیمتیں کم ہوں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں ملک میں ایسا نظام بنائیں گے کہ کچھ خاندان یا کچھ گروہ نہیں بلکہ پاکستان کے عوام ملک کے مالک ہوں.
مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.