
مجھے بےحد محبت ہے، بابراعظم مجھ سے شادی کرے، حامزہ مختارکا مطالبہ
مجھے بابراعظم سے محبت تھی تو میں اس حد تک گئی، دکھ یہ ہے کہ میری محنت اور جدوجہد کا کیا صلہ دیا؟ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی محبت میں گرفتار لاہور کی رہائشی خاتون کی پریس کانفرنس
ثنااللہ ناگرہ
ہفتہ 28 نومبر 2020
19:10

(جاری ہے)
بابر اعظم نے مجھے مارنے اور ڈرانے کی دھمکیاں دی ہیں، میری قانونی کاروائی کے بارے لیگل ٹیم بتا سکتی ہے، میں 10سال سے خاموش نہیں بلکہ 2017ء میں بھی پولیس اسٹیشن گئی، میری وہاں شکایت رجسٹرڈ تھی لیکن صلح اس لیے کی تھی کہ مجھے بابر اعظم سے حد زیادہ محبت ہے، محبت تھی تو میں اس حد تک گئی، بغیر لالچ تو کوئی کسی کے ساتھ اس طرح نہیں کرتا، میرا کوئی لالچ نہیں ، محبت کرنے والا ریکارڈ نہیں رکھتا، محبت تھی تو میں نے یہاں تک اس کا ساتھ دیا، میں بابر اعظم کے ایک پیسے کی روادار نہیں، میں سیلف میڈ خاتون ہوں، میں نے اس کیلئے بڑی محنت کی جدوجہد کی کہ یہ کسی مقام پر پہنچ جائے ، اس میں کوئی شک نہیں کہ اس نے بھی بڑی محنت کی ہے، وہ بڑا قابل پلیئر ہے۔
لیکن یہ سب کچھ بننے کیلئے انسان کو مالی امداد کی بھی ضرورت ہوتی ہے، میرا مطالبہ پیسوں کا نہیں بلکہ مطالبہ یہ ہے کہ میری محنت کا مجھے کیا صلہ دیا؟ میرا ایک ہی مطالبہ ہے کہ وہ مجھ سے شادی کرے، میں ہر جگہ پر آواز اٹھاؤں گی کیوں کہ مجھے نظرآگیا ہے کہ بابر اعظم کی طرف سے مجھے صاف انکارہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے بابر اعظم کو مالی اعانت دیکر کرکٹر بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ دنیا کے سامنے بابر اعظم کے ہاتھوں برداشت کیے گئے جنسی اور مالی استحصال پر روشنی ڈالنے آئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بابر کا قومی ٹیم کے انتخاب کے بعد ہی اس کے ساتھ اس کے ساتھ رویہ تبدیل ہونا شروع ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے حالات تھے کہ وہ اپنے گھر نہیں جاسکتی تھیں اور بابر نے وعدہ کیا تھا کہ جب وقت ٹھیک ہوگا تو وہ ان سے شادی کرلیں گے۔ حامزہ نے دعوی کیا کہ 2015ء میں وہ حاملہ ہوگئی تھی اور جب بابر کو معلوم ہوا تو انہوں نے مجھ پر تشدد کیا اور بعد میں مجھے اپنے دو دوستوں اور بھائی کی مدد سے اسقاط حمل پر مجبور کیا۔ حامزہ نے دعوی کیا کہ عثمان قادر کو اس سارے واقعے کے بارے میں بھی معلوم تھا۔ حامزہ نے بتایا کہ بابر نے انہیں مجبور کیا کہ وہ اپنے گھر واپس جاکر اہل خانہ سے صلح کرلیں ۔ حامزہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے پی سی بی اور تھانہ نصیرآباد میں بھی بابراعظم کےخلاف کاروائی کی درخواستیں دیں لیکن ابھی تک ان کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا ہے ۔ حامزہ مختار نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ فوری طور پر بابراعظم کےخلاف ایکشن لیتے ہوئے اسے کپتانی سے ہٹائے ورنہ میں پی سی بی کے دفتر کے باہر خود سوزی کرلوں گی۔مزید اہم خبریں
-
پی ٹی آئی میں اگر کوئی عمران خان کو مائنس کرے گا تو وہ خود مائنس ہوجائےگا
-
شہباز شریف حکومت نے ایک سال میں ملکی قرضوں میں 8 ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ کر دیا
-
27 آئینی ترمیم اور الیکشن 2030 تک لے جانے کی خبریں کائٹ فلائنگ ہے
-
دلائی لاما کو 130 برس سے زائد کی عمر تک زندہ رہنے کی امید
-
جنگ میں چین اور ترکی کی حمایت ضرور حاصل تھی،لیکن لڑائی ہم نے خود لڑی ہے
-
دہشتگردوں کا تعاقب جاری رہے گا، دشمن کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیں گے
-
کراچی میں رہائشی عمارت کا انہدام، ہلاکتوں کی تعداد اب سولہ
-
برطانیہ میں تین عشرے بعد پانی کی شدید قلت، نئی رپورٹ
-
دہشت گردوں کا تعاقب جاری رہے گا، دشمن کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیں گی: مریم نوازشریف
-
ٍپنجاب میں کریک ڈاؤن، غیرقانونی طور پررکھے گئے 13 شیر ضبط، 5 افراد گرفتار، مقدمات درج
-
پاک پتن اسپتال میں 20 بچوں کی اموات، سی ای او ہیلتھ اور ایم ایس کے خلاف مقدمہ درج
-
تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1520.94 فٹ ‘ ذخیرہ 41 لاکھ 37 ہزار ایکڑ فٹ ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.