حکومت نے پنجاب کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاوَن نافذ کردیا
لاہور کے 26، راولپنڈی کے15، ملتان کے7، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور میانوالی کے علاقے شامل ہیں، اسمارٹ لاک ڈاوَن کورونا سے زیادہ متاثر علاقوں میں لگایا گیا۔ سیکرٹری ہیلتھ کیئر پنجاب
ثنااللہ ناگرہ پیر 30 نومبر 2020 00:13
(جاری ہے)
کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والے شدید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاوَن لگایا جا رہا ہے۔ ان علاقوں میں گروسری اسٹورز،آٹا چکیاں، فروٹ، سبزی کی دکانیں، تندور اور پٹرول پمپ صبح 9 تا شام 7 بجے کھل سکیں گے۔
دوسری جانب پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح 7 فیصد سے تجاوز کرگئی ہے، کورونا کیسز کی میرپورمیں سب سے زیادہ شرح 24 فیصد سے بھی زیادہ ہے، حیدرآباد 22 فیصد اورکراچی میں یہ شرح 18 فیصد سے زیادہ رپورٹ ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں وزارت صحت حکام نے کورونا وباء کے پھیلاؤ اور کیسز کی حالیہ بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان میں کورونا کیسزکی شرح 7.1 فیصد ہے، میرپور میں کورونا کیسز کی شرح سب سے زیادہ 24.84 فیصد، حیدرآباد دوسرے نمبر پر جہاں یہ شرح22.18 فیصد جبکہ کراچی میں کورونا کیسز کی شرح 18.96 فیصد ہوگئی ہے۔ مزید برآں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹ کے مطابق ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2 ہزار 829 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے، جس سے ملک میں کرونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 95 ہزار 185 ہو گئی ہے۔ ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید تیتالیس افراد کے انتقال کے بعد پاکستان میں کرونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 7 ہزار 985 ہو گئی ہے۔ این سی او سی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2 ہزار 186 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ این سی او سی کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 47 ہزار 390 ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 257 کورونا مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد ملک میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 3 لاکھ 39 ہزار 810 ہوگئی۔ کورونا کی تشخیص کے لیے ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار 369 ٹیسٹ کیے گئے، مجموعی طور پر اب تک پاکستان میں 54 لاکھ 75 ہزار 508 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کیسز مثبت آنے کی شرح 7 فی صد ہوگئی ہے۔مزید اہم خبریں
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.