
سابق صوبائی وزیر سندھ عادل صدیقی کورونا سے انتقال کرگئے
ایم کیوا یم کے رہنما کو عالمی وباء میں مبتلا ہونے کے بعد انہیں تشویشناک حالت میں کراچی کے ایک نجی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ انتہائی نگہداشت میں زیر علاج رہے تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے
ساجد علی
پیر 30 نومبر 2020
10:15

(جاری ہے)
واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے رہنماء عادل صدیقی 2002ء سے 2007ء تک صوبائی وزیر رہے ، جس کے بعد وہ سال 2008ء میں بننے والی سندھ کی صوبائی حکومت میں بھی وزیر رہے ، جب کہ 2013ء سے 2018ء تک عادل صدیقی سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 100 سے صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تاہم ایم کیو ایم کے رہنما 2016ء سے دبئی میں خودساختہ جلاوطنی کاٹ رہے تھے جہاں سے وہ چند روز قبل ہی پاکستان واپس پہنچے تھے۔
چند روز قبل پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی جام مدد علی بھی کورونا وائرس سے انتقال کرگئے تھے ، جام مدد علی کے بیٹے جام ذیشان نے ان کی موت کی تصدیق کی اور بتایا کہ عالمی وباء کا شکار ہونے والے پیپلزپارٹی رہنما چند روز سے کراچی کے نجی ہسپتال میں وینٹی لیٹر پر تھے جہاں ایک ماہ قبل ان میں کوورنا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی ، سانگڑھ سے منتخب ہونے والے جام مدد علی سندھ اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین بھی تھے۔ اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما راشد ربانی دو دفعہ کورونا میں مبتلا ہونے کے باعث خالیق حقیقی سے جا ملے ، راشد ربانی کو ضیا الدین اسپتال کراچی منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے ، راشد ربانی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی ، راشد ربانی کا شمار کراچی سے تعلق رکھنے والے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماؤں میں ہوتا ہے ، وہ دو ماہ قبل کورونا کا شکار ہوئے تھے جس کے بعد 30 قرنطینہ میں رہنے کے بعد ان کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی تھی تاہم جو اینٹی بوڈیز کا ٹیسٹ تھا اس میں اس بات کی تشخیص ہوئی کے راشد ربانی کو کورونا ہوا ہی نہیں تھا ، راشد ربانی کی طبیعت گزشتہ ایک ہفتے سے خراب تھی ، سانس لینے میں شدید تکلیف محسوس ہوئی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ دوبارہ مثبت آئی۔مزید اہم خبریں
-
یو این چیف کو غزہ کے انسانی بحران پر گہری تشویش
-
زراعت سے وابستہ نوجوانوں کی تعداد میں 10 فیصد کمی، ایف اے او
-
وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کی زیرصدارت پنجاب یونیورسٹی سینڈیکیٹ کا اجلاس
-
ہوٹل کے سیکیورٹی گارڈ نے سیاحوں کو روکا لیکن وہ ہوٹل کے عقب سے دریا پہنچ گئے
-
کمزور اور سمجھوتہ شدہ نظام انصاف سے بدعنوانی، آمریت اور طاقتور طبقے کی حکمرانی کو فروغ ملتا ہے
-
لاہور میں شیر کا فیملی پر حملہ
-
کراچی ٹریفک پولیس نمبر پلیٹ کے نام پر بھتہ لے رہی ہے
-
پائیدار ترقی کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے عزائم کے ساتھ سیویل کانفرنس کا اختتام
-
پی ٹی آئی نے خیبرپختونخواہ کا قرض 150ارب سے 1500ارب روپے تک پہنچا دیا ہے
-
سیول کا عہد نامہ عالمی تعاون پر اعتماد سازی میں اہم ہوگا
-
خیبرپختونخواہ میں اپوزیشن کے پاس نمبر زیادہ ہوں گے تو عدم اعتماد لانا جمہوری حق ہے
-
وفاقی حکومت کا 2 تعطیلات کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.