
بھارت سے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021ء کی میزبانی چھننے کا امکان
بھارت میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسزمیگا ایونٹ کیلئے خطرہ، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو میگا ایونٹ منتقل کرنے پر مجبور کیا جاسکتا ہے: وسیم خان
ذیشان مہتاب
منگل 1 دسمبر 2020
16:10

(جاری ہے)
یاد رہے کہ انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کا 13 واں سیزن بھی متحدہ عرب امارات میں ہوا کیونکہ حالیہ مہینوں میں ہندوستان میں کورونا وائرس کےکیسز میں بے تحاشہ اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔
وسیم خان نے آئی سی سی سے اس یقین دہانی کے مطالبہ کے اپنے موقف کا اعادہ بھی کیا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو ہندوستان میں 2021ء میں شیڈول ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے ویزا کے حصول میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ احسان مانی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو خط لکھ کر درخواست کی ہے کہ بھارت اور پاکستان کے مابین سیاسی تعلقات کو دیکھتے ہوئے اگر آئی سی سی اور بی سی سی آئی ہمیں ویزے جاری کیے جانے کے بارے میں تحریری یقین دہانی کرائے تو بہتر ہوگا۔ ایشیاء کپ 2020ء کے میزبان ، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے وبائی امراض کی وجہ سے ٹورنامنٹ ملتوی ہونے کے بعد سری لنکا کرکٹ (ایس ایل سی) کے ساتھ ٹورنامنٹ کے میزبانی کے حقوق کا تبادلہ کیا تھا۔ اس انتظام کے ذریعے سری لنکا اب جون 2021ء میں متوقع ایشیاء کپ کی میزبانی کرے گا جبکہ پی سی بی ایشیاء کپ 2022ء کی میزبانی کرے گا۔ وسیم کا کہنا تھا کہ اگلا ایشیاء کپ جون 2021ء میں سری لنکا میں منعقد کیا جائے گا اور 2022ء کے ایشیا کپ کے لئے ہمیں اب میزبانی کے حقوق مل گئے ہیں۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان کا مطالبہ منظور، آئی سی سی نے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹا دیا
-
ایشیا کپ میں یو اے ای کیخلاف میچ سے قبل پاکستان کی پریس کانفرنس منسوخ
-
جعلی فٹبال ٹیم سیالکوٹ سے جاپان پہنچا دی گئی ، ڈی پورٹ کردیاگیا،مرکزی ملزم گرفتار
-
چھ جہازگر گئے جنگ ہارگئے اب کہتے ہیں کرکٹ میں ہاتھ نہیں ملائیں گے، عطا تارڑ
-
آل پاکستان چیف منسٹرگولڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل ڈسٹرکٹ کوئٹہ کی ٹیم نے جیت لیا
-
مائیک ٹائسن نے یوٹیوبرمسٹربیسٹ کو مکا مار کر گرا دیا، ویڈیو وائرل
-
ٹورنٹو میں پہلی بار پاکستان کینیڈا اسپورٹس ٹریڈ شو کا انعقاد
-
پاکستان کا اپنی ہوم سیریزسے بھی اینڈی پائی کو نکالنے کا مطالبہ
-
ایشیا کپ‘ اینڈی پائی کرافٹ ہی میچ ریفری رہیں گے، پاکستان کی درخواست مسترد
-
سمارانچ کپ ایشین باسکٹ بال ماسٹرز انویٹیشنل ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے قومی بوائز کی ممکنہ ٹیم کا انتخاب مکمل
-
ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا میں 20 ستمبر کو مزید 4 میچز کھیلے جائیں گے
-
کرکٹ کے میدان میں ہاتھ نہ ملانے کا مقصد شرمندگی اورخفت مٹانے کا طریقہ ہے،عطا تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.