صدر آزاد جموں وکشمیر کا سردار غلام صادق اور محمد مطلوب انقلابی کی وفات پر تعزیت کا اظہار

منگل 1 دسمبر 2020 17:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2020ء) صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے سابق سپیکر سردار غلام صادق خان اور سابق وزیر حکومت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء محمد مطلوب انقلابی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے دونوں رہنمائوں کی مغفرت اور سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

صدر آزادکشمیر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سردار غلام صادق خان اور محمد مطلوب انقلابی کی سیاسی اور عوامی خدمات کو ہمیشہ یادرکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں رہنمائوں کی وفات سے آزادکشمیر کی سیاست میں جو خلاء پیدا ہوا وہ مدتوں پورا نہیں کیا جا سکے گا۔