محسن فخری زادہ کا قتل اسرائیلی خفیہ ایجنسیوں نے کروایا

ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھی اور ٹاپ آفیشل کا تہلکہ خیز انکشاف

Sajjad Qadir سجاد قادر جمعرات 3 دسمبر 2020 06:44

محسن فخری زادہ کا قتل اسرائیلی خفیہ ایجنسیوں نے کروایا
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 دسمبر2020ء) ٹرمپ انتظامیہ کے ایک ہائی آفیشل نے نام نہ بتانے کی شرط پر مشہور نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے اسرائیل پر الزام عائد کیا ہے کہ ایرانی نیوکلیئر پروگرام کے بانی محسن فخری زادہ کے قتل میں اسرائیلی خفیہ ایجنسیاں ملوث ہیں۔آفیشل کا کہنا تھا کہ اس حملہ سے قبل امریکہ کو ساری معلومات تھیں اور فخری زادہ کے قتل سے متعلق بھی ٹرمپ کو واردات سے قبل آگاہ کردیا گیا تھا۔

کیونکہ اسرائیل اور امریکہ کے درمیان سبھی خفیہ آپریشنز سے متعلق ڈیل ہو چکی ہوئی ہے کہ یہ ایک دوسرے کو کسی بھی قسم کے ہائی لیول کے خفیہ آپریشن سے متعلق پیشگی مطلع کرتے ہیں۔یاد رہے کہ محسن فخری زادہ کو ایک ریموٹ کنٹرول گن کے ذریعے قتل کیا گیا تھا جس میں انتہائی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

محسن فخری زادہ کے قتل کا کامیاب منصوبہ ایرانی خفیہ ایجنسیون کے ساتھ ساتھ سکیورٹی اداروں کے لیے بھی سوال پیدا کر گیا کہ انتہائی حساس شخصیت کو ٹریپ کیاگیا اور پلاننگ کے بعد قتل کر دیا گیااور انہیں بھنک بھی نہیں پڑی۔

ایران نے تو حملے کے پہلے روز ہی اس کے قاتل کا نام واشگاف الفاظ میں لیا تھاکہ یہ کام اسرائیل نے کیا ہے۔جبکہ حیرانی کی بات یہ بھی ہے کہ محسن فخری کا قتل مائیک پومپیو کے اسرائیلی دورے کے ایک ہفتہ بعد ہوا اور اس دورے کے دوران مائیک پومپیو نے سعودی عرب کا دورہ بھی کیا تھا۔اب ناقدین اور مبصرین کی طرف سے یہ بات بھی کی جا رہی ہے کہ کیا اس خفیہ آپریشن کی معلومات سعودی عرب کو بھی تھیں یا پھر اس کا بھی اس آپریشن میں ہاتھ ہے یا نہیں، یہ تو آنے والا وقت بتائے گا تاہم امریکہ نے آفیشلی تو نہیں مگر ویسے بتا دیا ہے کہ محسن فخری زادہ کا قتل اسرائیل نے کیا ہے اور یوں ایران کا شک بھی ٹھیک تھا کہ اس قتل میں کوئی دہشت گرد گروہ نہیں بلکہ دہشت گرد ملک کا ہاتھ تھا جو کہ اسلامی ممالک کا دشمن ہے۔

یاد رہے کہ ایرانی سپریم لیڈر نے کہا تھاکہ وہ اس قتل کا بدلہ ضرور لیں گے مگر درست وقت آنے پر دیکھتے ہیں اس ساری صورت حال میں ایران کیا قدم اٹھاتا ہے۔