بھارت سے پاکستان کو مزید کوئی خطرہ لاحق نہیں
پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ خراب معاشی صورت حال ہے،سابق سربراہ آئی ایس آئی
سجاد قادر
جمعہ 4 دسمبر 2020
06:33
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا اب اگر کوئی بڑا مسئلہ ہے تو وہ ہے معیشت، سیاسی عدم استحکام اور سماجی ہم آہنگی۔
کیونکہ معیشت کی حالت خراب ہے اور حکومت کی ساکھ بھی اچھی نہیں کیونکہ لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ اس حکومت کو لانے میں فوج کا کردار ہے۔انہوں نے بلوچستان کے کچھ علاقوں میں بدامنی کے عنصر پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہاں لوگ سیاسی طور پر بدامنی کا شکار ہیں کیونکہ وہ خود کو اجنبی اور محروم تصور کرتے ہیں۔ پاکستان کے مسائل کی بنیادی وجہ انہوں نے موروثی اندرونی مسائل کو قرار دیا جو کہ ہمیشہ سے ہی درپیش رہے ہیں۔اسد درانی نے کہا کہ سیاسی امور میں فوج کی مخالفت ہونی چاہیے یا نہیں ہونی چاہیے یہ ایک ایسی بحث ہے جس کا کوئی نتیجہ نہیں مگر اب تک کے تجربے کے مطابق جب بھی فوج نے سیاسی معاملات میں مداخلت کی سیاسی جماعتوں نے فوج کو بے دخل کر دیا ہے۔ عمران خان کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ تاثر ہے کہ وہ خاکی بوجھ کے ساتھ اقتدار میں آئے ہیں۔آئی ایس آئی کے سابق سربراہ کا خیال ہے کہ گلگت بلتستان کی حیثیت تبدیل کرنا کشمیر کاز کے لئے ایک دھچکا ہوگا۔ انہوں نے کہا "جب میں کشمیر سے متعلق امور کی دیکھ بھال کر رہا تھا تو میرے ایک قریبی دوست یوسف نے مجھے سمجھایا کہ جس دن ہم نے گلگت بلتستان کی حیثیت کو تبدیل کرنے کی غلطی کی ہے ، یہ ہماری کشمیر کاز کے لئے بہت بڑا دھچکا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ،اگر آپ چاہتے ہیں تو آپ جی بی کو زیادہ سے زیادہ حقوق دے سکتے ہیں ، لیکن اسے زبردستی پاکستان کا ایک صوبہ نہیں بنانا چاہئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
صدرٹرمپ دورہ چین سے پہلے معاہدہ چاہتے ہیں کیونکہ جنگ جاری رہی تو ان کی پوزیشن کمزور رہے گی
-
حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرا دیا
-
کراچی کی تباہی کی ذمہ دار صرف پیپلزپارٹی نہیں بلکہ وہ قوتیں بھی ہیں جنہوں نے کرپٹ اور نااہل لوگوں کو عوام پر مسلط کیا
-
خیبرپختونخوا میں دو مختلف کارروائیوں کے دوران پانچ خوارج ہلاک
-
ہم نے گزشتہ رات کی جارحیت ناکام بنائی، دشمن پسپا ہوا، اسماعیل بقائی
-
راولپنڈی میں قتل کی لرزہ خیز واردات
-
ایران آنے جانے والے جہازوں کی امریکا کی ناکہ بندی پر مکمل عملدرآمد جاری ہے
-
ّپاسپورٹ سسٹم کی مکمل ڈیجیٹلائزیشن کا فیصلہ: نادرا کے تعاون سے نئی جامع ایس او پیز تیار
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالرز قرض کی منظوری دے دی
-
ایران اب بھی امریکا کی تجویز کا جائزہ لے رہا ہے اور جواب دینے پر غور جاری ہے
-
عمران خان دور کا منصوبہ ملک میں 12 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری لانے میں کامیاب
-
ایران کی طرف سے آج ہمیں جواب موصول ہوجانا چاہئے، امید ہے سنجیدہ تجاویز سامنے آئیں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.