
جدت پسند اور مسائل کا حل نکالنے والوں کی نئی جماعت نیشنل انکیو بیشن سینٹر ( این آئی سی ) میں شامل ہوگئی
نیشنل انکیوبیشن سینٹر (NIC) نے اپنے فاؤنڈیشن پروگرام میں منفرد صلاحیتوں کے حامل جدت پسند افراد کے نئے گروپ کو لاہور میں قائم لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (LUMS) اور کوئٹہ میں قائم بلوچستان یونیوررسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز (BUITEMS) میں خوش آمدید کیا
جمعہ 4 دسمبر 2020 11:12

اس جماعت کو ایک مسابقتی طریقہ کار سے گذرنے کے بعد منتخب کیا گیا۔ اس پروگرام میں شرکت کیلئے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے 500 سے زیادہ درخواست گذاروں میں سے صرف اولین 10 فیصد درخوا ست گز ار اس نئے سرے سے تیار کئے گئے مفت پروگرام کیلئے منتخب ہوئے ہیں۔
(جاری ہے)
ہر درخواست کا NIC کی فاؤنڈیشن کاؤنسل میں شامل ممبران نے متعدد مرتبہ جائزہ لیا۔
ان ممبران میں ونچر کیپیٹل فرمز اور کامیاب اسٹارٹ آپس بشمول بایکیاء ، فنجا، ہیلتھ وائر ، 47 ونچرز ، انڈس ویلی کیپیٹل اور فاطمہ گوبی وینچر ز کے بانی شامل ہیں۔NIC لاہور کے entrepreneurs کا تعلق بھاولپور ، فیصل آباد، اسلام آباد ، قصور اور لاہور سے ہے اور اس میں پاکستان کی اولین شرعی اصولوں پر buy-now-pay-later سروس ، ایک خود کار کم کرچ روٹی پکانے والی اپلائنس ، 3D اسکیننگ اور پرنٹنگ ٹیکنالوجی کو استعمال کر کے معذور افراد کو کم خر چ میں اعضا ء لگانے کی سہولت ، سامان کی ترسیل کی سہولت جیسے کہ کارگو کی گنجائش میں اضافے ایک پہیئے والا موٹر بائیک ٹریلر ، فصلوں میں موجود زہریلے مادے کی مقدار جانچنے ، اس کو کم کرنے اور غذائیت میں اضافے کیلئے ایک بائیو سنسر چپ ، مصنوعی ذہانت کے استعمال سے فوری طور پر د کانوں میں چوری کرنے والوں کی شناخت ، فیشن برانڈز کیلئے ایک ایسا ای ۔ کامرس سلوشن جو خر یداروں کو منفرد تجربہ دیتا ہے اور جو گھر کا کھانا پکانے والی نئی کاروباری خواتین کیلئے ڈلیوری سروس فراہم کرتا ہے ۔ نیشنل انکیوبیشن سینٹر کوئٹہ میں آنے والے entrepreneurs کا تعلق کوئٹہ کے علاوہ گوادر ، کچی ، لورا لائی ، مستونگ ، پنجگور ، پشین ، سبی اور واشوک سے ہے۔
اورینٹیشن ویک کا افتتاح کرتے ہوئے چیئرمین NIC ، سلیم احمد نے مسائل حل کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کرنے اور ان کو سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے NIC کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا " اگلے چند ماہ میں آپ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ تبدیلی کے سفر پر محو پرواز ہوں گے اور اس سفر میں آپ کو کاورباری لیڈرز، لمز کے اساتذہ اور بین الاقوامی ٹیکنیکل ماہرین کی رہنمائی حاصل ہو گی۔ آپ میں وہ صلاحیت پیدا ہو گی جس کی بدولت آپ اپنے خیالات کو حقیقی اور سرمایہ کار دوست کاروباری منصوبے کا جامہ پہنا سکیں گے۔ "
چھ مہینے کے عرصے میں لمز کے اساتذہ اور بین الاقوامی ٹیکنیکل ماہرین ایک مکمل نیا نصاب متعارف کروا رہے ہیں جو 6 جامہ بوٹ کیمپس بشمول 1 ) ڈیزائن تھنکنگ ، 2 ) اسٹریٹجی اور بزنس ماڈلنگ ، 3 ) مارکیٹنگ ، برانڈنگ اور سیلز ، 4 ) فائنینس ، اکاؤنٹنگ ، ویلیو ایشن اور مالی نظام 5 ) نئے کاروبار سے منسلک قانی پہلو اور مذاکرات میں مہارت 6 ) پریذینٹیشن اورکمیونیکیشن سکلز پر مشتمل ہیں۔
نیا کاروبار شروع کرنے کی متمنی پُر جوش افراد میں موجو د توانائی ، خیالات کی وسعت اور ٹیلنٹ کو نئی راہ پر ڈال کر ان امیدواروں کو اس انداز سے معاونت فراہم کی جائے گی کہ ان کے آئیڈیاز سرمایہ کاری کے مواقعوں میں تبدیل ہو جائیں گے اور یہ پاکستان کی معاشی ترقی میں کردار ادا کریں گے۔
مزید اہم خبریں
-
میاں چنوں، بلوچستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ کا نشانہ بننے والے شہید غلام سعید کی لاش گھر پہنچنے پر والد بھی صدمے سے چل بسے
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے دوحہ میں مذاکرات بدستور بے نتیجہ
-
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 26 کے خلاف ریفررنس‘اپوزیشن اور حکومتی اتحا د کی مذکراتی کمیٹی قائم
-
شہباز شریف کی صدر آصف علی زرداری سے استعفیٰ لیے جانے کی تردید
-
امریکی اپیل کورٹ نے خالد شیخ محمد کا پلی بارگین معاہدہ منسوخ کر دیا
-
ایران کا ایک بیلسٹک میزائل قطر میں امریکی فضائی اڈے العدید ایئر بیس پر گرا تھا. پینٹاگون
-
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا ادارہ امراض قلب کراچی میں کرپشن کی تحقیقات کے لیے سندھ حکومت کی تحقیقاتی کمیٹی پر تحفظات کا اظہار
-
مودی سرکار کیلئے ایک اور دھچکہ؛ برازیل نے بھارت سے آکاش میزائل کی خریداری روک دی
-
خواتین کی شرکت میں اضافہ پاکستان کی معیشت کومستحکم کر رہاہے.ویلتھ پاک
-
ٹی بلز سے غیر ملکی سرمایہ کاری کا اخراج ڈیڑھ ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا.اسٹیٹ بینک
-
ٹیکس اور مالی معاملات سے متعلق تمام آئینی درخواستوں کی سماعت اور فیصلہ ہائی کورٹ کے سنگل بنچ کے بجائے ڈویژن بنچ کرے گا. نیشنل جوڈیشل کمیٹی
-
مون سون بارشوں کا طوفانی سپیل، ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارشیں ، ندی نالوں میں طغیانی، فیڈر بند ہونے سے بجلی کی فراہمی معطل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.