وزیراعظم کا رویہ اور لہجہ نامناسب ہے، استعفوں کا فیصلہ قیادت کریگی‘ قمر زمان کائرہ
ڈائیلاگ کر کے نظام کو قانون کے مطابق چلائیں،تحریک کے اگلے مرحلے کا طریق کار کیا ہوگا اس کا فیصلہ پی ڈی ایم کریگی آٹا، چینی، ادویات اور تیل پر کمیشن بنایا گیا تھا اس کا کیا ہوا حکومت کے تمام نوٹسز عوام پر بوجھ بن کر گرے ہیں‘ پریس کانفرنس
جمعہ 4 دسمبر 2020 22:46
(جاری ہے)
انہوںنے کہا کہ 13 دسمبر کو قوم مثالی جلسہ دیکھے گی ،نجاب بھر سے پارٹی کارکن جلسہ گاہ پہنچیں گئے ۔
انہوںنے کہا کہ عمران خان کا کہنا ہے کے میرے مخالفین عبرت کا شکار ،ان کو بتانا چاہتے ہیں کہ یہ تکبر خدا کوپسند نہیں، جنہیں غلط کہتے تھے ان کے گھر چلے گئے وہ درست ہوگئے ۔انہوں نے کہاکہ ملک دن بدن بحرانوں کی جانب جارہا ہے لہٰذاحکومت کو جانا ہوگا۔ہوٹلز ،ریسٹورانٹس،ٹرانسپورٹ اور مارکیٹیں کھلی ہیںحکومت صرف سیاست بند کرنا چاہتی ہے ،حکومت کس کے کہنے پر سیاست بند کرنا چاہتی ہے ،جن کی کٹھ پتلی بنے ہوئے ہو کیا ان کے کہنے پر سیاست بند کرنا چاہے ہو ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی مطالبہ کرتی ہے کہ ملک کو قانون کے مطابق ملک چلائیں ،ادارے اپنے حدود میں رہ کر کام کریں،قوم کو اپنی مرضی سے نمائندے منتخب کرنے دیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام جماعتیں ،ادارے مل بیٹھ کر ڈائیلاگ کرکے نظام کوقانون کے مطابق چلائیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور ان کے ساتھی جو الفاظ استعمال کررہے ہیں وہ کشیدگی بڑھا رہے ہیں،پی ڈی ایم فیصلہ کرے گی کہ لانگ مارچ کرنا ہے یا آئندہ کی تحریک کا کیا طریق کار ہوگا،ہم ہر حال میں اس حکومت کے خلاف حتمی جنگ لڑیں گے ،ذوالفقار بھٹو کے عوام کو حقوق دینے کے مطالبے کو پورا کرواکر رہیں گے ۔ا نہوں نے کہا کہ ہماری اداروں سے جنگ نہیں بلکہ جدوجہد ہے ،سیاست میں مداخلت بند کرنے کا مطالبہ کیا ،ٹینک اور جہازوں سے نیشنل سکیورٹی ٹھیک نہیں ہوتی بلکہ نظام سے ٹھیک ہوتی ہے ،اداروں کو اپنی غلطیوں کی اصلاح کرنی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ استعفوں کا فیصلہ قیادت نے کرنا ہے فردوس عاشق اعوان کو بہتر پتہ ہے کہ اقتدار کی منازل کیسے طے کی جاتی ہیں۔مزید اہم خبریں
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.