رکن قومی اسمبلی شازیہ مری کی جعلی ڈگری سے متعلق درخواست کی سماعت نہ ہوسکی

بدھ 9 دسمبر 2020 17:16

رکن قومی اسمبلی شازیہ مری کی جعلی ڈگری سے متعلق درخواست کی سماعت نہ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2020ء) سندھ ہائیکورٹ میں پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری کی جعلی ڈگری سے متعلق درخواست کی سماعت عدالتی وقت میں کمی کے باعث نہ ہوسکی ۔

(جاری ہے)

سندھ ہائیکورٹ میں پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری کی جعلی ڈگری سے متعلق درخواست کی سماعت عدالتی وقت میں کمی کے باعث نہ ہوسکی عدالت نے جنوری 2021 کے دوسرے ہفتے میں دلائل طلب کرلیے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شازیہ مری پہلے این اے 235 سانگھڑ ٹو سے منتخب ہوئیں تھی شازیہ مری کا اب حلقہ تبدیل ہوکر این اے 216 سانگھڑ ٹو ہوگیا ہے شازیہ مری نے الیکشن میں حصہ لینے کے لیے جعلی ڈگری پیش کی رکن قومی اسمبلی شازیہ نے لیاری کی ہم نام لڑکی کی ڈگری پیش کی گئی ہے شازیہ مری کے حلقے سے عطا محمد چانڈیو نے درخواست دائر کر رکھی ہے۔