بھارتی فوج بیگناہ کشمیریوں کی نسل کشی کر رہی ہے، قاضی عمران

ہفتہ 2 جنوری 2021 15:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جنوری2021ء) جموںوکشمیر پیر پنجال فریڈم موومنٹ نے بھارتی فوج کی طرف سے سری نگر میں جعلی مقابلے میں تین بیگناہ کشمیری نوجوانوں کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پیر پنجال فریڈم موومنٹ کے وائس چیئرمین قاضی عمران نے اسلام آباد میںجاری ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارتی فوج بیگناہ کشمیریوں کی نسل کشی کرنے میں مصروف ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو چاہے کہ وہ نہتے کشمیریوں کے خلاف بھارتی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لیں۔ قاضی عمران نے کہا کہ بھارت دنیاکا سب سے بڑا دہشت گرد ملک ہے جو گزشتہ سات دہائیوں سے مقبوضہ جموں کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ تنازعہ کشمیر کو اپنی پاس کردہ قرار دادوں کے مطابق حل کرائے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری بھارت کے تمام تر جبر واستبداد کے باجود اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور وہ ایک روز ضرور اپنی منزل پا لیں گے۔