آزادجموں وکشمیر یونیورسٹی کی منتقلی کیخلاف احتجاجی دھرنا دینے کی تیاریاں شروع

اتوار 3 جنوری 2021 16:05

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جنوری2021ء) آزادجموں وکشمیر یونیورسٹی کی منتقلی کیخلاف احتجاجی دھرنا دینے کی تیاریاں شروع ہوگئیں،دارالحکومت میں مختلف مکاتب فکر کی تنظیموں،زعما نے احتجاجی دھرنے کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا،وائس چانسلر آزادجموں وکشمیر یونیورسٹی نے تین سال میں یونیورسٹی کو تباہی کے آخری دہانے پر پہنچا دیا ،خلاف میرٹ تعیناتیوں،اقرباپروری سے ریاست کا بڑا ادارہ پچا س سال پیچھے چلا گیا ،پنجاب کی جامعات کی طرزپریہاں بھی کریک ڈائو ن کیا جائے اور کرپٹ عناصر کو فوری گرفتارکیا جائے،ان خیالات کا اظہار سول سوسائٹی کے متحر ک کارکنان ملک اسرار،مدثر شفیق ودیگر نے رابطہ مہم کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا ،انھوں نے کہا کہ عمران خورشید اعوان مظفرآبادکے حقیقی سپوت ہیں جو یونیورسٹی منتقلی کی سازش کیخلاف دیوار بن چکے ہیں،باقی سیاسی راہنمائوں کو بھی ان کی تقلید کرنی چاہیے کیونکہ وائس چانسلر یونیورسٹی کی مرکزی ختم کرنے کے درپے ہیں،رجسٹرار ،ایڈیشنل ڈائریکٹر فنانس سمیت مظفرآباد کے دیگر عہدوں پر بیٹھے لوگ بھی وائس چانسلر کے ساتھ کرپشن کی خاطر مل چکے ہیں ، رجسٹرار آفس ،فنانس اینڈ پلاننگ، شعبہ امتحانات ،لائبریری منتقل کرنے احکامات سازش کے سواکچھ نہیں ہے ،عمران خورشید کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں،یونیورسٹی منتقلی روکنے کیخلاف ہر سطح پرجائیں گے، ڈاکٹر کلیم عباسی نے پہلے یونیورسٹی میں خلاف میرٹ تقرریاںکرتے ہوئے میرٹ کی بدترین پامالیاں کیں،پسند و ناپسند کی بنیاد پر تقرریاں،تبادلے،ترقیابیاں ،سکالر شپس کر کے یونیورسٹی کی ساکھ کو بری طرح متاثر کیا،کروڑوں کی مبینہ کرپشن زبان زد عام ہے ،اب یونیورسٹی منتقل کرنے جیسی سنگین سازش کر کے نفرتوں کے بیج بونا چاہتے ہیں ،ڈاکٹر کلیم عباسی ،ڈاکٹر قیوم خان ،ڈاکٹر عائشہ سہیل کی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دینگے،یونیورسٹی کی ایک اینٹ بھی منتقل کرنے کی اجازت نہیں دینگے،اگر وائس چانسلر اپنے کرتوتوں سے باز نہ آئے تو دما دم مست قلندر ہو گا۔