مقبوضہ کشمیر کی عوام ہمارے بھائی ہیں ان کی آزادی تک ہم ہر سطح پر ان کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھیں گے،ڈپٹی کمشنرشیرانی

منگل 5 جنوری 2021 22:28

شیرانی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جنوری2021ء) ڈپٹی کمشنرشیرانی محمد رمضان پلال نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی عوام ہمارے بھائی ہیں ان کی آزادی تک ہم ہر سطح پر ان کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

آج کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کا مقصد بھی یہی ہے کہ دنیا بالخصوص بھارت کو یہ باور کرانا ہے کہ آزادی کی جدوجہد میں کشمیری عوام تنہا نہیں ہے پاکستان کا ہر جوان، خواتین، بچے اور بزرگ ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور تادم مرگ کشمیری عوام کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیری عوام سے اظہار یک جہتی کے سلسلے میں نکالے جانے والی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سول سوسائٹی اور مقامی لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ریلی ڈی سی کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر آفس سے ہوتی ہوئی اختتام پذیر ہوئی ۔

ریلی کے شرکاہ نے مقبوضہ کشمیر کی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے بینر، کارڈاور پرچم اٹھا رکھے تھے اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگا رہے تھے۔ریلی کے اختتام پر کشمیری عوام کی آزادی اور ملکی سلامتی کیلئے دعا کی گئی۔