وزیراعظم نے سرٹیفائیڈ مجرم کی بیٹی کو کشمیر ہاؤس بلوا کر وزیراعظم پاکستان کیخلاف نعرے لگوائے ،شہداء کے خون سے غداری کی اعلیٰ مثال قائم کی ،ظہیر عاطف

کشمیر ہاؤس کے اندر بڑی بڑی باتیں کرنے والے کس منہ سے اپنی پاک دامنی کا ثبوت دے رہے ہیں ،شہدائے کشمیر کے خون سے غداری انھیں لے ڈوبے گی، رہنماء پی ٹی آئی سپین

بدھ 6 جنوری 2021 17:36

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جنوری2021ء) پاکستان تحریک انصاف کے سپین کے سینئر رہنما ظہیر عاطف نے کہا ہے کہ وزیراعظم آزادکشمیر نے ایک سرٹی فائیڈ مجرم کی بیٹی کو کشمیر ہاؤس بلوا کر وزیراعظم پاکستان کے خلاف نعرے لگوائے اور شہداء کے خون سے غداری کی اعلیٰ مثال قائم کی ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ کشمیر ہاؤس کے اندر بڑی بڑی باتیں کرنے والے کس منہ سے اپنی پاک دامنی کا ثبوت دے رہے ہیں یہ تو وہ لوگ سے جنھوں نے شہداء کشمیر کے خون سے غداری کی مودی کو اپنے گھر دعوتوں پر بلایا اور الٹا چور کوتوال کو ڈانٹتے کے مشتاق اب قائد پاکستان عمران خان پر تنقید کر رہے ہیں انھوں نے کہا ان تمام منفی عناصر کو چاہیے کہ عوام میں جائیں اور اپنی منافقت کی معافی مانگیں لیکن شہدائے کشمیر کے خون سے غداری انھیں لے ڈوبے گی، انھوں نے کہا ان لوگوں کے پیٹ میں اب خوام خواہ کے مروڑ اٹھ رہے ہیں یہ لوگ کچھ بھی کر لیں اب یہ احتساب سے بچ نہیں سکتے قوم کی لوٹی ہوئی دولت کا حساب دینا ہوگا وزیراعظم پاکستان عمران خان نہ پہلے کسی کی بلیک میلنگ میں آئے ہیں نہ آئندہ آئیں گے اور پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔