
کشمیری رائے شماری کے ذریعے مسئلہ کشمیر کا حل چاہتے ہیں، رپورٹ
بھارت کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو سمیت بھارتی رہنمائوں نے بھی کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو تسلیم کر لیا تھا
جمعہ 8 جنوری 2021 14:31
(جاری ہے)
رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو سمیت بھارتی رہنمائوں نے بھی کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو تسلیم کر لیا تھا۔رپورٹ میں اس بات پر زور دیا گیا کہ اقوام متحدہ کی طرف سے کشمیر کے بارے میں قراردادیں پاکستان اور بھارت کے لئے تھیںلہذا ان کی بین الاقوامی ذمہ داری ہے کہ وہ ان قراردادوں پر عمل درآمد کریں اور کشمیریوں کو خود اپنی تقدیر کا فیصلہ کرنے کا حق دیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس حقیقت کے باوجود کہ پاکستان اور بھارت نے شملہ معاہدہ جیسے باہمی معاہدوں پر دستخط کیے ہیں تاہم اقوام متحدہ کی کشمیر سے متعلق قراردادوں نہایت اہم ہیں اور دونوں ملکوںکے درمیان باہمی معاہدوں سے یہ قرارداروں غیر موثر نہیں ہوئی ہیں۔ رپورٹ میں نشاندہی کی گئی کہ جموں و کشمیر کے بارے میں 5 اگست 2019 کو کی جانے والی بھارتی کارروائی کا مقصد بھی اقوام متحدہ کی قراردادوں کو متروک کرنا تھا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں آباتی کے تناسب میں تبدیلی کی بھارتی کوششوں کامقصد علاقے میں کبھی مستقل میں ہونے والی رائے شماری کے نتائج کو متاثر کرنا ہے۔دریں اثنا کل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر حریت رہنمائوں اور تنظیموں نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت جموںوکشمیر کی متنازعہ حیثیت تبدیل کرنا چاہتی ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے ورکنگ وائس چیئرمین غلام احمد گلزار نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں افسوس ظاہر کیا کہ بھارت مقبوضہ جموںوکشمیر کے لوگوںکو رائے شماری کے مطالبے کی اجتماعی سزا دے رہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ تنازعہ کشمیر کو حل اور مقبوضہ کشمیر میں قتل عام بند کرائے۔دیگر حریت رہنمائوں مولوی بشیر احمد، غلام محمد خان سوپوری ، شبیر احمد ڈار، بلال احمد صدیقی ، میر شاہدسلیم ، عبدالاحد پرہ، یاسمین راجہ ، فریدہ بہن جی، خواجہ فردوس، امتیاز احمد ریشی اور عبدالصمد انقلابی نے اپنے بیانات میں کہا کہ کشمیری اس وقت تک اپنی جدوجہد جاری رکھنے کا عزم کیے ہوئے ہیں جب تک اقوام متحدہ کی زیر نگرائی استصواب رائے نہیں کرایا جاتا۔ انہوںنے کہا کہ تنازعہ کشمیر کے کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل تک خطے میں دیر پا امن کا قیام ممکن نہیں۔ حریت تنظیموں جموںوکشمیر پیپلز فریڈم لیگ، جموںوکشمیر نیشنل فرنٹ، جموںوکشمیر فریڈم فرنٹ، تحریک وحدت اسلامی اور اسلامک پولیٹیکل پارٹی نے بھی اپنے بیانات میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم عالمی برادری کیلئے مسلسل ایک چیلنج ہیں۔ انہوںنے کہا کہ عالمی برادری اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عملدرآمد میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تنازعہ کشمیر کے پرامن حل میں بھارتی ہٹ دھرمی بنیادی رکاوٹ ہے لہذا بھارت نے اس تنازعہ کے حل کے حوالے سے اقوام متحدہ کے سامنے جو وعدے کیے ہیں ان پر عملدرآمد کیلئے اس پر دبائو ڈالا جانا چاہیی-مزید کشمیر کی خبریں
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
-
حق خود ارادیت کے حصول کےلیے کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، جموں و کشمیر کا تنازعہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے اور رہے گا، وزیراعظم محمد شہبازشریف
-
وزیراعظم شہبازشریف کی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی آمد، پولیس دستے کی سلامی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف ایک روزہ دورہ آزاد جموں و کشمیرپرمظفرآباد پہنچ گئے
-
جلد آزاد جموں وکشمیر میں بھی وزیراعظم یوتھ پروگرام شروع کر رہے ہیں،رانا مشہود
-
وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے مظفرآباد میں علاقائی دفتر کا افتتاح کر دیا
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ،14 آئی پی پیز کے ساتھ نظر ثانی شدہ معاہدوں کی منظوری
-
مقبوضہ جموں کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے
-
مظفرآباد ، بجلی کا طویل بریک ڈائون، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 سے 20 گھنٹے تک جاپہنچا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.