آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات کیلئے بنائی گئی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ، مختلف امور پر تبادلہ خیال

جمعہ 8 جنوری 2021 17:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2021ء) آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات کیلئے بنائی گئی اسٹیرنگ کمیٹی کا دوسرا اجلاس پاکستان تحریک انصاف کے سئنیر نائب صدر ارشدداد کی زیر صدارت یہاں پارٹی کے مرکزی آفس بلیو ایریا اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اجلاس میں آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری، جوائنٹ سیکریٹری خواجہ فاروق احمد،ایڈیشنل جنرل سیکریٹری راجہ منصور بھی شریک تھے۔اس موقع پراجلاس میں آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال،آزادکشمیر کے آئندہ انتخابات پر غور و خوض سمیت انتخابی مہم کو تیز تر کرنے کا اعادہ بھی کیا گیا۔