شہر بھر میں اسٹریٹ کرائم کی 500سے زائد وارداتیں کرنے والے بخشو گینگ اور راول گینگ کے دس کارندے پکڑے گئے

ضلع وسطی میںڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث7 ملزماں پکڑے گئے جبکہ شہر کے مختلف علاقوں سے پولیس نے 40ملزمان کو گرفتار کرلیا

منگل 12 جنوری 2021 14:19

شہر بھر میں اسٹریٹ کرائم کی 500سے زائد وارداتیں کرنے والے بخشو گینگ اور ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2021ء) شہر بھر میں اسٹریٹ کرائم کی 500سے زائد وارداتیں کرنے والے بخشو گینگ اور راول گینگ کے دس کارندے پکڑے گئے،ضلع وسطی میں 30گھروں میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تین رکنی گروپ اوراسٹریٹ کریمنل فنٹر گروپ کے چار ملزم پکڑے گئے،شہر کے مختلف علاقوں سے پولیس نے 40ملزمان کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ملیر سمیت شہر بھر میں اسٹریٹ کرائم کی 500سے زائد وارداتیں کرنے والے بخشو گینگ اور راول گینگ کے 10کارندوں کوشاہ لطیف پولیس نے گرفتار کرکے بڑی تعداد میں موبائل فونز اور اسلحہ ،کیش موٹرسائیکل چھیننے والی ماسٹر چابیاں برآمدکرلیں۔

ایس ایس پی ملیر کے مطابق اللہ بخش عرف بخشو نے اسٹریٹ کریمنلز کو بھرتی کرکے انہیں تنخواہ بھی دیتا تھا اس طرح جاوید عرف راول بھی اپنا گینگ آپریٹ کرتا تھا۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائم کی متعدد ورادتوں میں ملوث ہیں۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے چھینی موٹر سائیکلیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔ادھرضلع سینٹرل سے گھروں میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تین رکنی گینگ پکڑاگیا۔

گلبرگ کے علاقے سے ملزمان کا گروہ شہری کے گھر سے ڈکیتی کی واردات کے بعد فرار ہو رہا تھاگشت پر مامور پولیس نے فرار کی کوشش کرنے والے ملزمان اعجاز، امجد اور تنویر کو موقع پر گرفتار کرکے گھر سے لوٹا گیا تمام سامان زیورات، زنانہ و مردانہ پرس، مختلف گھڑیاں، اسمارٹ فونز، کیش اور دو مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد کرلی۔ملزمان نے دوران انٹیروگیشن شہر بھر کے مختلف علاقوں میں گھروں میں لوٹ مار کرنے کا انکشاف کیا۔

سپر مارکیٹ پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی درجنوں سے زائد وارداتوں میں ملوث چار رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے گرفتار ملزم رانا علی شاہد کی نشاندہی پر گروہ کے باقی تین ساتھی نعمان عرف فنٹر ولد انعام الدین ،ریحان ولد سلمان اور خضر عرف علی ڈیزل کوبھی گرفتارکرلیا۔گلشن معمار پولیس نے افغان کٹ کے قریب سے اسٹریٹ کرمنلز فہیم علی اور پیر بخش کو نیپئر کے علاقے بلوچ گلی بالمقابل سالار کمپائونڈ نزد گلشن مسجد سے سکندر ولد محمد دین، قیوم بلوچ سے دو ڈکیت لوٹ مار کے فرار ہورہے تھے نیپئر پولیس نے دونوں ڈکیتوں کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔

مبینہ ٹائون پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد مین ابولاالحسن اصفہانی روڈ اور کنیز فاظمہ سوسائٹی میں واردات کرنے والے گروہ کے کارندے عبدالمالک ولد عبدالمجیدکو اور تھانہ سمن آباد کی حدود میں پارک کی گئی گاڑیوں کے شیشہ توڑ کر لیپ ٹیپ و قیمتی سامان چوری کرنے والا گروہ کا کارندہ گرفتارکرلیا۔جس نے اپنا نام محمد عیسیٰ ولد عبدالقیوم بتایا اور ساتھی ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

پاک کالونی پولیس نے میوہ شاہ قبرستان کے قریب سے قتل کی واردات میں ملوث ملزم آصف ولد فقیر محمد کو گرفتار کرلیا ملزم نے اپنے دو ساتھیوں سمیت 18 دسمبر 2020 کو شعیب نامی شہری کو قتل کیا تھا ملزم کے دو ساتھی جن میں شہریار ولد امام بخش دوسرا زاہد شامل ہیںدوسری کارروائی دوران گشت لو لین برج کے قریب سے منشیات فروش آصف ولد زاہد کو گرفتار کرلیا۔

نارتھ ناظم آباد پولیس نے تین ملزمان ریاض حسین ولد رضا محمد ملک ، نورلامین عرف گریا بدیع الرحمن اور عادل بنگالی ولد محمد فیروز کو گرفتار کر لیا۔ابراہیم حیدری پولیس نے سرکاری زمین پر قبضے کی کوشش ناکام بنا کر چار لینڈ گریبر یونس ولد رسول بخش، یونس ولد گلبہار، محمد نواز اور اسلم کو گرفتار کرکے تعمیراتی سامان برآمدسکھن پولیس نے دوران گشت بھینس کالونی کے قریب سے اسٹریٹ کرمنل عبدالجبار کو موچکو پولیس نے گٹکا فروشی میں ملوث دو ملزمان عبدالاسلام اور یوسف کوگرفتارکرلیا