Live Updates

حکمرانوں نے ملک کا دیوالیہ نکال دیا ہے انھیں اب مزید وقت نہیں دے سکتے،سراج الحق

احتساب کا وقت آ گیا، نااہل حکومت نے معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا، وزیراعظم کا ہر بیان اپنی ناکامی کا اعتراف ہے،میڈیا سے گفتگو

جمعرات 14 جنوری 2021 00:07

حکمرانوں نے ملک کا دیوالیہ نکال دیا ہے انھیں اب مزید وقت نہیں دے سکتے،سراج ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2021ء) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ حکمرانوں نے ملک کا دیوالیہ نکال دیا ہے انھیں اب مزید وقت نہیں دے سکتے۔ ان کا تعاقب جاری رہے گا، احتساب کا وقت آ گیا ہے۔ نااہل حکومت نے معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا۔ وزیراعظم کا ہر بیان اپنی ناکامی کا اعتراف ہے۔ پی ٹی آئی نے عوام سے کیا گیا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا۔

دیکھتے ہیں کہ حکومت اسامہ ستی کے قاتلوں کو کس طرح کٹہرے میں کھڑا کرتی ہے۔ یہ کیس پولیس گردی کی ایک اور مثال ہے۔ جو گولیاں دہشت گردوں کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال ہونی چاہییں وہ ہمارے بچوں پر چلائی جا رہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلام آباد میں پولیس کے ہاتھوں شہید ہونے والے نوجوان اسامہ ستی کے والد ندیم یونس ستی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرنائب امیر جماعت اسلامی میاں محمد اسلم ، امیر جماعت اسلامی شمالی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم اور ویگر قائدین بھی موجود تھے۔ امیر جماعت اسلامی نے نوجوان کی شہادت پر شدید دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت کے لیے دعا کی اور خاندان کو یقین دلایا کہ جماعت اسلامی اسامہ کے لیے انصاف حاصل کرنے کی جدوجہد میں ان کا بھرپور ساتھ دے گی۔

سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ حکومت خود اعتراف کرتی ہے کہ انھیں تیاری کے بغیر اقتدار مل گیا۔ گزشتہ ڈھائی برس میں نااہل حکمرانوں نے معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا، مہنگائی کے طوفان نے عوام کی چیخیں نکلوا دی ہیں۔ بے روزگاری نے گھر گھر ڈیرے جما لیے ہیں۔ وزیراعظم خود اپنی ناکامی کا اعتراف کرتے پھرتے ہیں، اگر وہ یہ تسلیم کرتے ہیں کہ ان کی ٹیم کی کارکردگی درست نہیں تو کپتان کو ہی جواب دینا پڑے گا۔

انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے احتساب کا وقت آگیا ہے۔ جماعت اسلامی اسلام آباد میں بیٹھے حکمرانوں کا تعاقب جاری رکھے گی۔ اب ان کوجنھوں نے ہر سیکٹر کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے مزید وقت نہیں دے سکتے۔ اگر حالات ایسے ہی رہے تو ملک کا مزید دیوالیہ نکل جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ حکومت نے احتساب کے نعرے کو ایک مذاق بنا لیا ہے،لیکن اب ہم حکمرانوں کا حقیقی احتساب کریں گے اور انھیں عوام پر کیے گئے ظلم کا جوابدہ ہونا پڑے گا۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ اسلام آباد میں پولیس کے ہاتھوں نوجوان کی شہادت ایک اندوہناک واقعہ تھا، لیکن وزیراعظم کو یہ توفیق نہیں ہوئی کہ وہ غمزدہ خاندان سے اظہار ہمدردی کے لیے ان کے گھر آتے۔ انکوائری رپورٹ میں ثابت ہو گیا ہے کہ پولیس نے ظلم کیا اور اسامہ کی گاڑی کو گھیر کر شعوری طور پر انھیں نشانہ بنایا گیا۔

انھوں نے کہا کہ یہ واقعہ پولیس کے ظلم و جبر کی ایک اور مثال ہے اور حد تو یہ ہے کہ واقعہ وزیراعظم ہائوس کے قریب ہوا۔ انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی مظلوم خاندان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔ہم اس خاندان کی انصاف حاصل کرنے کی جدوجہد میں بھرپور ساتھ دیں گے۔ دیکھتے ہیں کہ کس طرح تحریک انصاف کی حکومت قاتلوں کو کٹہرے میں کھڑا کرتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ دکھ کا مقام ہے کہ فورس جس نے دہشت گردوں اور مجرموں کا مقابلہ کرنا تھا وہ معصوم عوام کو نشانہ بنانے پر تلی ہوئی ہے۔ لوگ پولیس سے خوف محسوس کرتے ہیں۔ حکومت کے تھانہ کلچر میں تبدیلی کے دعوے جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوئی
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات