الیکشن کمیشن کو اس عوام کو جواب دینا پڑے گا، بلاول بھٹوزرداری
ہمارا وزیراعظم صرف سلیکٹڈ نہیں اسپانسرڈ بھی ہے،مہنگائی کے سونامی میں ہمارے مزدور اور کسان مر رہے ہیں،چیئرمین پیپلزپارٹی بتایا جائے کہ اسرائیل اور بھارت کے کون سے شہری ہیں جو عمران خان کو پیسے دیتے رہے ہیں ،عمرکوٹ میں کامیابی پر تقریب سے خطاب
منگل 19 جنوری 2021 17:27
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ آج تک وہ جواب نہیں دے سکے کہ امریکا میں سلائی مشین بیچتے بیچتے عمران خان کی بہن کو وہ مراعات کس طرح ملیں، آج تک جواب نہیں دے سکے کہ خیبرپختونخوا میں پورے ملک کی سب سے مہنگی بس چل رہی ہے جس میں کبھی آگ لگ جاتی ہے، کبھی عوام دھکا دے کر چلاتی ہے لیکن کوئی اس کرپشن کا حساب نہیں دیتا۔
انہوں نے کہا کہ آج پی ڈی ایم الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کررہی ہے، شہید بینظیر بھٹو کو سیکیورٹی رسک قرار دیا گیا ہماری حکومتوں کو ختم کردیا گیا اور جنہیں انہوں نے حکومت دلوادی ہے یہ لوگ تو فارن فنڈنگ سے آئے ہیں۔بلاول بھٹو نے کہاکہ ہر پاکستانی سوال کررہا ہے کہ الیکشن کمیشن 2014 سے لے کر آج تک یہ کیوں نہیں بتا سکا کہ پی ٹی آئی کو فارن فنڈنگ کیوں ہورہی ہے، اسرائیل اور بھارت کے کون شہری ہیں جو عمران خان کو پیسے دیتے رہے۔انہوں نے کہا کہ جب عوام کے ووٹوں سے حکومت بنتی ہے تو وہ عوام مسائل بھی حل کرتی ہے لیکن جو کسی کے اشارے پر حکومت بناتے ہیں وہ ان کی جانب ہی دیکھتی رہتے ہیں اور عوام کو بھول جاتے ہیں۔ضمنی انتخاب میں کامیابی پر انہوں نے کہا کہ عوام دشمن، جمہور دشمن، غریب دشمن طاقت کو جواب دے دیا ہے، انہوں نے کہا کہ عوام نے ان 'پیروں' کو جواب دے دیا ہے جو ٹھیکے پر اسٹیبلشمنٹ کے لیے کام کرتے ہیں۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ عوام نے ان سیاسی یتیموں کے ٹولے کہ جو کل مشرف کے ساتھ کھڑے تھے آج عمران خان کے ساٹھ کھڑے ہیں انہیں دوسری مرتبہ بھگا دیا ہے، اب تھر میں بھی قومی اسمبلی کا انتخاب آرہا ہے اور وہاں سے بھی انہیں بھگانا ہے۔انہوں نے کہاکہ مہنگائی کی سونامی میں ہمارے مزدور اور کسان مر رہے ہیں، اگر اس حکومت کو ہم گھر نہیں بھیجیں گے تو عوام کے ساتھ ہونے والے ظلم کو کون روکے گا۔انہوں نے کہا کہ آج تک پاکستان کے عوام کو آٹا چوری اور چینی چوری کی کرپشن کا کوئی جواب نہیں ملا، ہم انصاف مانگتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ 'اس کٹھ پتلی کو استعفی دینا پڑے گا ورنہ عمر کوٹ کے عوام اسلام آباد پہنچ کر اس سے استعفی چھین لیں گی'۔بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ عوام نے اس ملک کی معاشی، انسانی حقوق کی جدوجہد کے لیے ہمیشہ جدو جہد کی ہے اور اب آپ کو پی ڈی ایم کا ساتھ دینا پڑے گا، عمر کوٹ سے سیلکٹڈ کو بھگا دیا ہے اور اب پورے ملک سے بھگانا پڑے گا۔ان کا آپ کے ووٹوں کو چھین کا اسے وزیراعظم بناگیا ہے جو نااہل اور نالائق وزیراعظم ہے اور دو سال کے عرصے میں عوام کا جینا حرام کردیا گیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی سی ایل کی جانب سے ٹیلی نار پاکستان کے حصول کے جائزے کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا
-
موبائل کمپنیاں پانچ لاکھ سمیں بلاک کرنے پر آمادہ، مہلت مانگ لی
-
رفح پر اسرائیلی حملوں کے خوف سے لوگ ’علاج معالجہ سے گریزاں‘
-
جس نے ہمیں انتشاری ٹولہ کہا ہم ان سے کہتے آپ معافی مانگیں
-
آئی ایم ایف نے تنخواہ دار طبقے پر35 فیصد ٹیکس کی تجویزدیدی
-
پاکستان کا پہلا قمری مشن ،آئی کیوب قمر کامیابی سے چاند کے مدار میں پہنچ گیا
-
پاکستان میں حالیہ حملوں میں افغانوں کے ملوث ہونے کے دعوے غیر ذمہ دارانہ ہیں، طالبان
-
9 مئی کے حملے ریاستی رٹ ، قانون کی حکمرانی اور ادارے کو کمزور کرنے کی کوشش تھے
-
عمران خان سمیت ہرقیدی بنیادی انسانی حقوق اور قانونی تحفظ کا حقدار ہے، امریکہ
-
گوادر میں حفاظتی باڑ لگانے کے سرکاری منصوبے پر خدشات
-
نسل پرستی اور غربت میں باہمی تعلق ہے، جرمن مطالعے کے نتائج
-
فرانسیسی دستے یوکرین بھیجے گئے تو روسی فوج کا جائز ہدف ہوں گے، ماسکو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.