مظفرآباد میں چند رینٹ اے کارز کو پولیس کی سرپرستی حاصل ،ْ لوگوں کو تنگ کرکے بلیک میل کرنے کا سلسلہ بند نہ ہوسکا

منگل 26 جنوری 2021 16:26

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2021ء) دارالحکومت مظفرآباد میں چند رینٹ اے کارز کو پولیس کی سرپرستی حاصل ،ْ لوگوں کو تنگ کرکے بلیک میل کرنے کا سلسلہ بند نہ ہوسکا ،جرائم پیشہ افراد کو کرائے پر گاڑیاں دی جاتی ہیں اور منشیات بھی اسمگل کی جارہی ہیں ، پولیس کے ناک تلے جرائم کھلے عام ، اعلیٰ آفیسران خاموش ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دارلحکومت مظفرآباد میں چند رینٹ اے کارز شوروم کی آڑ میں پولیس اہلکار ملوث ہیں جنہوں نے اپنی غیر قانونی گاڑیاں چھوڑ رکھی ہیں اور جن کا منہ مانگا کرایہ وصول کیا جاتا ہے جبکہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ یہ گاڑیاں ایسے افراد کو کرائے پر دی جاتی ہیں جو پاکستان اور کے پی کے سمیت آزادکشمیر کے مختلف اضلاع میں چوری ،اغواء چرس ہیرئون اور شراب کی اسمگلنگ میں ملوث ہیں اور وہ یہ گاڑیاں ان کاموں کیلئے استعمال کرتے ہیں مگر پولیس کی سرپرستی کے باعث ان گاڑیوں کو کوئی پکڑ نہ سکا،رینٹ اے کار کے مالکان نے لوگوں کو بلیک میل کرنا شروع کردیا ، عوام کا کہنا ہے کہ ایسے رینٹ اے کارز کے اوپر فوری پابندی لگا کر ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے تاکہ لوگ جرائم پیشہ افراد کی بلیک میلنگ سے بچ سکیں۔