آر او صاحبان جعل سازی روکنے کی ہر ممکن کوشش کریں ۔الیکشن کمیشن آزاد کشمیر

منگل 26 جنوری 2021 19:04

مظفر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جنوری2021ء) ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے مہاجرین مقیم پاکستان کے انتخابی حلقہ جات میں جعلی اور ٹمپرڈ شدہ سٹیٹ سبجیکٹس کے استعمال کی شکایات پر نوٹس لیتے ہوئے رجسٹریشن آفیسرز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ آر او صاحبان جعل سازی کو روکنے کی ہر ممکن کوشش کریں اور شاکی حضرات سے گذارش ہے کہ ایسے افراد کے خلاف بمعہ ثبوت متعلقہ آر او صاحبان سے رجوع کریں۔

(جاری ہے)

ایسے افراد جو اس عمل میں ملوث پائے گئے تو انکے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور ایسے افراد کے ساتھ متعلقہ تصدیقی کمیٹی بھی ذمہ دار ہوگی۔