Live Updates

بی اے پی کے سینیٹر کہدہ بابر کورونا وائرس کا شکار

گزشتہ روز کے اجلاس میں شریک ہوئے تھے، کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو قرنطینہ کرلیا

Shehryar Abbasi شہریار عباسی بدھ جنوری 19:22

بی اے پی کے سینیٹر کہدہ بابر کورونا وائرس کا شکار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 27 جنوری2021ء) بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے سینیٹر کہدہ بابر کرونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ سینیٹر کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد سینیٹ اجلاس میں شریک سینیٹرز کے کورونا میں مبتلا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔ سینیٹر کہدہ بابر نے گزشتہ روز ہونے والے سینیٹ اجلاس میں شرکت کی تھی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر کہدہ بابر کرونا وائرس کا شکار ہو گئے،ان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا، جس کے بعد سینیٹر کہدہ بابر نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا، سینیٹر کہدہ بابر نے گزشتہ روز سینٹ اجلاس میں بھی شرکت کی تھی۔

چیرمین سینٹ صادق سنجرانی نے سینیٹر کہدہ بابر کی جلد صحت یابی کے لئے دعابھی کروائی ہے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے 74 اموات ہوئیں جس کے بعد اموات کی تعداد 11 ہزار 450 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 37 ہزار 477 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 563 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 55 ہزار 214، سندھ میں 2 لاکھ 42 ہزار 793، خیبر پختونخوا میں 65 ہزار 953، بلوچستان میں 18 ہزار 765، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 903، اسلام آباد میں 40 ہزار 972 جبکہ آزاد کشمیر میں 8 ہزار 877 کیسز رپورٹ ہوئے۔

کورونا کی دوسری لہر کے دوران مثبت کیسزمیں نمایاں کمی ہوئی اور شرح تین اعشار نو فیصد ہوگئی ہے۔ صورتحال دس نومبر سے قبل کے حالات کی جانب واپس آگئی۔ دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد10کروڑ8 لاکھ سے بڑھ گئی ہے اور21 لاکھ67ہزار92 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ دنیا میں کورونا کے 7 کروڑ 28 لاکھ 42 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوچکے اور 2 کروڑ 58 لاکھ 14 ہزار سے زائد زیر علاج ہیں ۔
سینیٹ انتخابات کی تیاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات