
ایک غلطی سے پورا ملک اندھیرے میں ڈوب گیا، نیپرا نے بجلی کے حالیہ بلیک آؤٹ پر رپورٹ جاری کر دی
9 جنوری کو گدو پاور اسٹیشن میں رات 11 بج کر 41 منٹ پر انسانی غلطی کی وجہ سے مسئلہ ہوا،ایک غلطی کی وجہ سے گدو پاور اسٹیشن ٹرپ کر گیا جس سے مکمل بلیک آؤٹ ہو گیا۔ مستقبل میں بلیک آؤٹ سے بچنے کے لیے سفارشات پیش
مقدس فاروق اعوان
منگل 23 فروری 2021
13:34

(جاری ہے)
ملک کے شمالی حصے میں پاور پلانٹس پر زیادہ لوڈ پڑا،ترسیل میں عدم توازن کے باعث بجلی کا مکمل بریک ڈاؤن ہوا۔
بعض پاور پلانٹس نے بجلی بحالی کے لیے معمول سے زیاہ وقت لیا۔مستقبل میں بلیک آؤٹ سے بچنے کے لیے عالمی ادارے سے جماع سٹڈی کی سفارش کی گئی۔220 میگا واٹ کے پاور ہاؤس میں آئی لینڈ موڈ کی سفارش کی گئی۔ مستقبل میں بلیک ڈاؤن اور بلیک آؤٹ سے بچنے کے لیے حفاظتی اقدامات کیے جائیں۔رپورٹ میں سفارش کی گئی کہ ہنگامی حالات میں بجلی کی سپلائی کا نظام بہتر بنایا جائے۔ہنگامی حالات میں مناسب بجلی کی دستیابی یقین بنائی جائے۔واضح رہے کہ گذشتہ ماہ ملک بھر میں بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا تھا۔پورا ملک کئی گھنٹوں تک اندھیرے میں ڈوبا رہا تھا۔۔ وفاقی دارلاحکومت اور راولپنڈی کے بھی کئی علاقوں میں بجلی کی بندش رہی۔لاہور اور کراچی بھی اندھیرے میں ڈوبے رہے تھے۔بجلی کی بحالی میں کئی گھنٹے لگ گئے۔جب کہ عوام کی جانب سے شدید ردِعمل دیکھنے میں آیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار کی وزرائے خارجہ اجلاس کے موقع پر بنگلہ دیشی مشیرامورِ خارجہ سے ملاقات، امتِ مسلمہ کے اتحاد کی اہمیت پر زور
-
پنجاب حکومت کا گندم کی قیمت میں فی من 800 روپے کمی کا دعویٰ
-
سیلاب سے متاثرہ گھریلو صارفین کے 1 ماہ کے بجلی کے بل معاف کرنے کا اعلان
-
سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی مکمل آباد کاری کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں، وزیراعظم
-
جنگوں کے بدلتے نظریات
-
الزائمر کی تشخیص: برطانیہ میں نئے ’انقلابی‘ بلڈ ٹیسٹ کا تجرباتی آغاز
-
سیلاب زدگان کی خدمت سیاست سے بڑھ کر ہے،پی ٹی آئی رہنماؤں کا مشترکہ بیان
-
کوہ سلیمان سے نکلنے والے برساتی نالے سے صدیوں پرانی نوادرات نکل آئیں
-
انتہا پسندی ، دہشتگردی ، عدم برداشت کے خاتمے کیلئیملک گیر سطح پر پیغام رحمت اللعالمین کے نام سے مہم شروع کرنے کا اعلان
-
غیرملکی میڈیکل گریجویٹس کیلئے این آر ای لازمی قرار، شیڈول جلد جاری ہوگا
-
ایک گاؤں جسے آرمینیا اور آذربائیجان کی سرحد نے تقسیم کر دیا
-
پی آئی اے انجینئرنگ کے معاملات میں 22 ارب روپے سے زائد نقصان کا انکشاف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.