آزادکشمیر کے ضلعی کوٹہ کی سیٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم ، میڈیکل کالجز میں آزادکشمیر کے طلباء کیلئے مختص 10نشستیں غائب

نیلم کی 9نشستوں کے بجائے 8 ،مظفرآباد کی 31کے بجائے 30 ،باگ کی 18کی بجائے 17نشستوں پر سلیکشن کی گئی،نوجوان سراپا احتجاج بن گئے

بدھ 24 فروری 2021 18:10

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2021ء) آزادکشمیر کے ضلعی کوٹہ کی سیٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم ، میڈیکل کالجز میں آزادکشمیر کے طلباء کیلئے مختص 10نشستیں غائب ، نیلم کی 9نشستوں کے بجائے 8پر سلیکشن کی گئی ، اسی طرح مظفرآباد کی 31کے بجائے 30نشستوں پر سلیکشن کی گئی ،باگ کی 18کی بجائے 17نشستوں پر سلیکشن کی گئی ،میرپور ،پونچھ ، بھمبر ، جہلم ویلی اورکوٹلی کی بھی ایک ایک نشست کاٹی گئی ،مہاجرین 1947کی بھی 2سیٹیں کم کردی گئی ہیں ،میڈیکل کالجز میں آزادکشمیر کے طلباء کیلئے مختص10نشستیں مبینہ طورپرغائب کردی گئی ہیں اضلاع کے کوٹہ کی غیر منصفانہ تقسیم اورمختص نشستوں کی بندربانٹ پر ریاست کے نوجوان سراپا احتجاج بن گئے ہیں ، تفصیلات کے مطابق 27جنوری 2021 کو حکومت پنجاب نے نوٹیفکیشن زیر نمبر 3(ME) SO 18 2020/ پنجاب میں آزادکشمیر کے لئے مختص 46نشستوں میں سے 10کی کمی کرکے 36کردیں ،فیڈرل گورنمنٹ آزادکشمیر کے طلباء کی یہ سیٹیں اپنے طلباء کے لئے مختص کرنا چاہتی ہے ،ایسا کرنا آزادکشمیر کے بچوں کے ساتھ سراسرناانصافی ہے ،جس پر پورے آزادکشمیر کے طلباء سراپا احتجاج ہیں ، دریں اثناء پاکستان میڈیکل کمیشن نے زیر حکم نمبر 319مورخہ 04فروری 2021ء آزادکشمیر کے میڈیکل کالجز میںمختص 300نشستوں میں فی کالج 5نشستوں کا اضافہ کردیا ، یوں آزادکشمیر کے میڈیکل کالجز میں 15مزید نشستوں کا اضافہ ہوگیا ،اس منظوری کے پیش نظر جائنٹ ایڈمیشن کمیٹی نے 3فاٹا،2گلگت بلتستان ،کیلئے مختص کردیں جبکہ آزادکشمیر کے حصہ میں 10اضافی نشستیں باقی رہ گئیں ، مگر جب یو ایچ ایس لاہور نے کالج الائٹمنٹ سلیکشن لسٹ جاری کی تو ا سمیں آزادکشمیر کے طلباء کے لیے نشستیں بڑھانا تو درکنار ضلعی کوٹہ کی مختلف اضلاع کی نشستیں بھی کم کردیں ، پرنسپل میڈیکل کالج مظفرآباد کی سربراہی میں قائم جوائنٹ ایڈمیشن کمیٹی نے ضلعی کوٹہ سے مختلف اضلاع کی سیٹیں کم کردیں ،یوں ضلعی سطح پر ایم بی بی ایس کی تعلیم حاصل کرنے والے امیدواراں کی امیدوں پر پانی پھیر گیا ،جائنٹ ایڈمیشن کمیٹی نے پہلے ضلعی کوٹہ سے نشستیں کم کیں اورپھر نئے منظور شدہ 10سیٹوں کو بھی تاحال ضلعی کوٹہ میں ایڈجسٹ نہ کیا ، یہ ان تمام طلباء کے ضلعی کوٹہ کے مختلف اضلاع کی سیٹیوں کو بدلنے کااختیار نہ تو پنجاب گورنمنٹ کے پاس ہے نہ ہی یو ایچ ایس کے پاس ،ان سیٹوں کو کم کرنے کا حکومت نے کوئی نوٹیفکیشن نہیں دیا بلکہ پاکستان میڈیکل کمیشن نے تو سیٹیں بڑھانے کا نوٹفیکیشن جاری کیا تھا مگر سلیکشن لسٹ سے پتہ چلا کہ آزادکشمیر کے طلباء کو اضافی سیٹیں دینا تو دور کی بات انکی ضلعی کوٹہ کی سیٹیوں کی بھی غیر منصفانہ تقسیم کردی گئی،طلباء کا کہنا ہے کہ پاکستان کے میڈیکل کالجز میں پنجاب کا قبضہ ہے ا ان کی سیٹیں تو پنجاب کے مقابلہ میں نہ ہونے کے برابر ہیں مگر یہ پھر بھی یہ ان کی سیٹیوں پر اپنے طلباء کو ایڈجسٹ کرنے کی کوشش کررہے ہیں ،طلباء نے وزیراعظم آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا کہ میڈیکل کی نشستیں کم کرنے کا نوٹس لیا جائے تاکہ طلباء کا مستقبل ضائع نہ ہوسکے ۔