نشترپارک میں ہونے والی جاں نثاران مصطفی کانفرنس مظلوم عوام کی آواز بنے گی ، ثروت اعجاز قادری

حکمرانوں کو آئینہ دیکھا کر عوامی مسائل اجاگر کریںگے،جاں نثاران مصطفی کانفرنس مظلوموں کی آواز ثابت ہوگی،سربراہ سنی تحریک

منگل 2 مارچ 2021 22:07

نشترپارک میں ہونے والی جاں نثاران مصطفی کانفرنس مظلوم عوام کی آواز ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2021ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ جاں نثاران مصطفی کانفرنس مظلوموں کی آواز ثابت ہوگی ،کراچی کو لاوارث نہ سمجھا جائے دعوئوں کے بجائے مسائل حل کئے جائیں ،ملک کے خوبصور ت شہر کومسائلستان کی دلدل میں دھکیل دیا گیا ،عوام صاف پانی کو ترس رہے ہیں سیوریج کا نظام درھم برھم اور سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ،نشترپارک میں ہونیوالی جاں نثاران مصطفی کانفرنس مظلوم عوام کی آواز بنے گی ،حکمرانوں کو آئینہ دیکھا کر عوامی مسائل اجاگر کریںگے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہپاکستان اسلام کا قلعہ ہے ہمیں اسلامی نفاذ کیلئے جدوجہد کو تیز کرنا ہوگا ،اسلامی ریاست کے تصور کو پورا کرنا ہے تو نظام مصطفی کا نفاذ کرنا ہوگا ،انہوں کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت کے دعوئے اور وعدے کرنیوالوں نے عوام کیلئے کام نہیں کیا ،گھمبیر مسائل نے عوام کو مشکلات سے دوچار کیا ہوا ہے ،جمہوریت تو عوام کو سہولیاتاور حقوق مہیا کرتی ہے ،جمہوری حکمران عوام کے ساتھ جو کررہے ہیں وہ جمہوریت منافی عمل ہے ،مہنگائی کا جن کنٹرول میں نہ آنا اور بیرونی قرضے لیتے رہنا المیہ ہے ،انہوں نے کہا کہ کراچی کی ترقی ملک سے جوڑی ہوئی ہے، حکمرانوں کو چاہیے کہ ملک کو سب سے زیادہ ریونیو دینے والے شہر کو مثالی بنائیں ۔