وزیر ٹرانسپورٹ اور کے ایم سی بتائیں روٹ کی گاڑیاں کہا ںہیں ،سربراہ پاکستان سنی تحریک

سندھ کا سب سے بڑا شہر کراچی ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے برابر گرائونڈز ختم قبضہ مافیا کا راج ہے ،ثروت اعجاز قادری

جمعرات 4 مارچ 2021 23:10

وزیر ٹرانسپورٹ اور کے ایم سی بتائیں روٹ کی گاڑیاں کہا ںہیں ،سربراہ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2021ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ سندھ کا سب سے بڑا شہر کراچی ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے برابر ،گرائونڈز ختم قبضہ مافیا کا راج ہے ،وزیر ٹرانسپورٹ اور کے ایم سی بتائیں روٹ کی گاڑیاں کہا ںہیں ،روٹ کی گاڑیاں ہونگی تو ٹریفک جام میں کمی واقع ہوگی ،پوری دنیا میں ایسا ہی ہوتا ہے اکثریت عوام روٹ کی گاڑیوں پر سفر کرتے ہیں ،کچرے پر سیاست کی گئی مگر کچرے کے ڈھیر ختم کرنے کیلئے صوبائی حکومت نے خاظر خواہ کام نہیں کئے ،کراچی کی خستہ حالت دیکھ کر دکھ ہوتا ہے دنیا میں ماڈل ماننے والا کراچی سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ کا شکار اور کچرے کا ڈھیر بناہوا ہے ،کراچی کا بجٹ کہاں جارہا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ،سرکاری اسپتالوں میں غریب کو کوئی سہولیات نہیں دوائیاں بھی خرید کرلانی پڑتی ہیں ،کراچی کے ساتھ حکمرانوں کا ناروا سلوک قابل مذمت عمل ہے سندھ کے سب سے بڑے شہر کو سہولتیں دینے کی بجائے پریشانیاں اور مشکلات دی جارہی ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر سیاسی کمیٹی کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اجلاس میں13مارچکو نشترپارک میں ہونیوالی جانثاران مصطفی کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ بھی لیا گیا ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ نشترپارک میں سندھ کے سب سے بڑے شہر کراچی کے حق میں آواز اٹھائینگے ،حکومت کو آئینہ دیکھائیں گے کراچی کو کیسے ماڈل بنایا جاسکتا ہے ،وفاقی وصوبائی حکومتیں نیت درست کرلیں تو عوام کو ریلیف بھی ملے گا ،کراچی کو بچانا ہے تو اسٹیک ہولڈر جماعتوں مثبت اور عملی کردار ادا کرنا ہوگا ، سندھ حکومت سب اچھا ہے کی بانسری بجانے کی بجائے اخلاص کے ساتھ کراچی کیلئے کام کرئے ،13مارچ کو نشترپارک میں کراچی کو ماڈل بنانے کیلئے تجاویز حکمرانوں کو دینگے۔