وزیراعلیٰ پنجاب کی سبی میں مزدوروں کی گاڑی کے قریب بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت

ہفتہ 6 مارچ 2021 13:40

وزیراعلیٰ پنجاب کی سبی میں مزدوروں کی گاڑی کے قریب بم دھماکے کی شدید ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بلوچستان کے علاقہ سبی میں مزدوروں کی گاڑی کے قریب بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق بلوچستان کے علاقہ سبی میں مزدوروں کے گاڑی کے قریب بم دھماکہ میں پانچ مزدور جانبحق اور کئی مزدور زخمی ہو گے اس واقعہ پروزیراعلیٰ عثمان بزدار نے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اورجاں بحق پانچ افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار کرتے ہوئے تعزیت کی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس واقعہ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تمام تر ہمدردیاں جاں بحق اور زخمی مزدوروں کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔عثمان بزدار نے کہا کہ ہم غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔