پیپلزپارٹی الزامات کے طوفان میں آج بھی پوری آب وتاب کیلئے میدان عمل میں ہے‘رانا محمد ناصر جمیل

جمعرات 11 مارچ 2021 11:33

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی اقتدار و اختلاف کا کردار ادا کرنے والی جماعت جو ہردور کے الزامات کے طوفان میں آج بھی پوری آب و تاب کے ساتھ میدان عمل میں اپنا کردار اداکررہی ہے کارکن کل بھٹو کے اسیر تھے اور آج اس کی اولادوں کے سحر میں مبتلا ہیںان خیالات کا اظہار رانا محمد جمیل تحصیل صدر پاکستان پیپلزپارٹی نے اپنے بیان میں کیا انہوںنے کہا عوام کا سیلاب اور بھٹو کا عوامی اسٹائل پاکستان کی سیاست کو ڈرائنگ روم سے نکال کرچوک اور چوپال پر پہنچانے کا نکتہ آغاز بنا ذوالفقارعلی بھٹو نے پیپلز پارٹی کا ننھا پود 1967 کو لاہور میں لگایا گیا ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کو روٹی کپڑا اور مکان کا تاریخی نعرہ دیا۔

پیپلز پارٹی کو اقتصادی پروگرام دینے والی پہلی جماعت کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی نے اپنی بقائ کے دوران کئی اتار چڑھائو دیکھے۔ آمریت کے جبر و استبداد کا سامنا کیا تو سیاسی انتقام کا نشانہ بھی بنی۔بانی قائد پھانسی کے پھندے پر جھولا تو اس کی بیٹی دہشت گردی کی بھینٹ چڑھی۔ ایک بیٹا بیرون ملک پراسرار موت کا شکار ہوا تو دوسرا بھائی حقیقی بہن کے دور حکومت میں مارا گیا۔

یوں نشیب و فراز آتے اور جاتے رہے لیکن جیالے آج بھی اپنی جگہ جمے ہوئے ہیںعوام آج بھی بھٹو کے ساتھ ہیں۔ کوثر نیازی سے غلام مصطفی جتوئی تک اور غلام مصطفی کھر سے فاروق لغاری تک کئی انکل داغ مفارقت دیتے رہے لیکن عوام کا جم غفیر آج بھی پارٹی کے ساتھ ہے بھٹو لاکھوں کروڑوں دلوں کی دھڑکن ہے بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں جیالے اپنا کردار کرنے کے لیے کوشاں ہے