پاک بھارت تعلقات میں بہتری کیلئے امارات خفیہ روڈ میپ پر کام کررہا ہے، بلومبرگ
متحدہ عرب امارات نے دونوں ممالک کی جانب سے فائر بندی پر عمل درآمد کے اعلان میں بھی اہم کردار ادا کیا، رپورٹ
منگل 23 مارچ 2021 00:06
(جاری ہے)
ذرائع کا کہنا ہے کہ افواج کی جانب سے فائر بندی کا معاہدہ دونوں ممالک کے مابین دیرپا امن کے قیام کے روڈ میپ کا آغاز ہے۔جریدے کے مطابق دونوں ممالک کے مابین بہتر تعلقات کے لیے اگلا مرحلہ سفیروں کی واپس بھیجنے کا اقدام ہوسکتا ہے۔
خیال رہے کہ 2019 میں بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے اقدام کے بعد دونوں ممالک نے اپنے سفیر واپس بلا لیے تھے۔سفارتی حکام کے مطابق دونوں ممالک میں ایک دوسرے کے خلاف پائے جانے والے جذباتی ماحول ہے جس میں سفیروں کو واپس بھیجنے سے بڑھ کر کسی کام یابی کی فی الحال توقع نہیں کی جاسکتی۔جریدے کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان امن قائم کرنے کی یہ حالیہ کوشش ماضی کے مقابلے میں اس لیے مختلف ہے کہ امریکا میں صدر بائیڈن کی حکومت افغانستان میں وسیع پیمانے پر مذاکرات کی راہ ہموار کرنے کے لیے سنجیدگی کے ساتھ دونوں ممالک کے تعلقات بہتر کرنا چاہتی ہے کیوں کہ دونوں ممالک اپنے اختلافات کے ساتھ افغانستان میں بھی اپنا رسوخ بڑھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں اور افغانستان میں اپنے مقاصد کے حصول کے لیے دونوں کے تعلقات میں بہتری ضروری ہے۔دوسری جانب بھارتی وزیر اعظم مودی معاشی ترقی اور چین سے ملحقہ سرحد پر اپنی فوجی طاقت کو پوری طرح متوجہ کرنا چاہتے ہیں جبکہ پاکستان اپنے مشکل معاشی حالات کے باعث امریکا سمیت دیگر عالمی قوتوں سے بہتر تعلقات کی تگ و دو کررہا ہے۔جریدے کا کہنا ہے کہ حال ہی میں پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے ماضی کو دفنا کر آگے بڑھنے کے بیان اور مودی کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کے کورونا سے متاثر ہونے کے بعد نیک خواہشات کے اظہار کو بھی اسی تناظر میں دیکھنا چاہیے۔بلومبرگ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں امارات کے کردار کے کچھ اور اشارے ملتے ہیں۔ نومبر میں بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے ابوظہبی کے ولی عہد سے ملاقات کی جس کے اگلے ہی ماہ پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود امارات پہنچے۔ اس کے کم و بیش دو ہفتے بعد اماراتی وزیر خاجہ نے وزیر اعظم عمران خان کو فون کیا۔ جس کے بعد حال ہی میں بھارت نے دورہ سری لنکا کے لیے وزیر اعظم عمران خان کے طیارے کو 2019 کے بعد پہلی مرتبہ بھارتی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی۔علاوہ ازیں فائر بندی کا اعلان ہونے کے بعد امارات اس کا خیر مقدم کرنے والے گنے چنے ممالک میں شامل تھا۔ واشنگٹن میں امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس اس معاہدے میں امریکی کردار سیمتعلق پوچھا گیا سوال ٹال گئے تھے۔جریدے کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے مابین قیام امن کے اس خفیہ روڈ میپ اور اس میں عرب امارات کے کردار سے متعلق پاکستانی، بھارتی اور اماراتی دفاتر خارجہ نے تاحال کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.