
فریال تالپور کی رکنیت معطل کرنے والے جج کو راکٹ سے نشانہ بنانے اور تنخواہ روکنے کی دھمکیوں کا انکشاف
وزرا نے دھمکی دی کہ ان ججز پرراکٹس سے حملہ کیا جائے گا اور ان کی تنخواہیں روک لی جائیں گی ، سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ کے جج جسٹس آفتاب احمد گرڑ کا انکشاف
ساجد علی
جمعرات 1 اپریل 2021
11:20

(جاری ہے)
جسٹس آفتاب احمد گرڑ نے ریمارکس دیے کہ کیا سگ گزیدگی کے بڑھتے ہوئے واقعات دیکھنا حکومت کی ذمہ داری نہیں ہے؟ کیا منتخب افراد عوام کے جان و مال کی حفاظت کرنے کے ذمہ دار نہیں؟ انہوں نے مزید کہا کہ وزرا نے انہیں دھمکی دی کہ ان ججز پرراکٹس سے حملہ کیا جائے گا اور ان کی تنخواہیں روک لی جائیں گی۔
فاروق ایچ نائیک نے دھمکیوں کی مذمت کی اور کہا کہ پاکستان بار کونسل اس سنگین معاملے پر ججز کے ساتھ کھڑی ہوگی۔ خیال رہے کہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات پر 2 ارکان سندھ اسمبلی کی رکنیت معطل کردی گئی ، سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے کتوں کے کاٹنے کے واقعات پر رابطہ نہ کرنے پر 2 ارکان سندھ اسمبلی کی رکنیست معطل کردی گئی ، معطل کیے جانے والوں میں سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور اور ایم پی اے گیان چند اسرانی شامل ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں صوبے میں کتوں کے کاٹنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ، دوران سماعت ہی سندھ ہائی کورٹ نے کتوں کے کاٹنے کے واقعات پر رابطہ نہ کرنے پر 2 ارکان سندھ اسمبلی کو معطل کیا گیا ، اس سلسلے میں سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے دونوں ارکان کی معطلی کا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے صوبائی الیکشن کمیشن کو دونوں ایم پی ایز کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کردی۔مزید اہم خبریں
-
نیپال: ہلاکت خیز مظاہروں کے بعد سوشل میڈیا پر پابندی ختم
-
نیپال: سوشل میڈیا پر پابندیوں کے خلاف مظاہروں میں 15 ہلاک بیسیوں زخمی
-
یو این چیف کی یروشلم میں دہشتگردی کے واقعہ کی مذمت
-
غزہ: چھ ماہ سے کم عرصہ میں 12 ہزار افراد ہلاک، امدادی کارکن بھی نشانہ
-
غذائی قلت، شدید مہنگائی کا خدشہ ہے، اشیاء کی قیمتوں اور کسانوں کیلئے سبسڈی کا اعلان کیا جائے
-
تشدد کی ستائش اور قانون کی حکمرانی کمزور کرنا قابل مذمت، وولکر ترک
-
سمندر پار پاکستانیوں کا اعتماد، ماہ اگست میں 3 ارب 10 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر موصول
-
دوسری جنگ عظیم کے بعد نیول ایکشن میں پہلی بار پاکستانی آبدوز نے بھارت کا جنگی جہاز ڈبویا
-
افغانستان: ایک ڈاکٹر کی کہانی جب زلزلے نے پہاڑ ہلا دیے تھے
-
ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں تین ارب روپے کی مبینہ کرپشن کا معاملہ
-
پنجاب اسمبلی ، سیلاب پر ریلیف کیلئے وزیر اعلی کام کررہی ہیں،خود اعلان کریں گی ‘وزیرآبپاشی نے بحث پرعام بحث سمیٹ دی
-
لاہور ایئرپورٹ پر مسافر کے سامان سے بڑی تعداد میں سمگل شدہ موبائل فون برآمد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.