سرینگر : فاروق عبداللہ کو ہسپتال میں داخل کر دیا گیا

ہفتہ 3 اپریل 2021 14:30

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2021ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ کو سرینگر کے صورہ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ ہسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فاروق عبداللہ کے بیٹے عمر عبداللہ نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ انہوں نے ڈاکٹروں کی ہدایت پر اپنے والد ہسپتال میں داخل کیا تاکہ وہاں انکی بہتر نگہداشت ہو سکے۔ انہوںنے اپنے ٹویٹ میں ہمدردی کے پیغامات بھیجنے والوںکا شکریہ ادا کیا۔ ذرائع ابلاغ کی اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ فاروق عبداللہ کورونا کا شکار ہو گئے ہیں لہذا انہیں ہسپتال میں داخل کیاگیاہے۔