حکومتی صفوں میں انتشار مسافر کے جانے کی نوید ہے، ہٹ دھرمی کی پالیسی چلانے والوں مسافر حکومت کو فائدہ پہنچایا ہے،سینیٹر مولابخش چانڈیو

ہم پی ڈی ایم کو توڑنا نہیں چاہتے، ، مقصد حاصل ہونے تک ساتھ دہنا چاہتے ہی

بدھ 7 اپریل 2021 20:56

حکومتی صفوں میں انتشار مسافر کے جانے کی نوید ہے، ہٹ دھرمی کی پالیسی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اپریل2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ حکومت کی صفوں میں انتشار مسافر کے جانے کی نوید ہے، ہٹ دھرمی کی پالیسی چلانے والوں مسافر حکومت کو فائدہ پہنچایا ہے،ہم پی ڈی ایم کو توڑنا نہیں چاہتے، مقصد حاصل ہونے تک ساتھ دہنا چاہتے ہیں، اتحادی جماعتوں کو نوٹسز بھیجنے والے پی ڈی ایم کو نقصان پہنچا نے کے ذمہ دار ہیں حکومت اندر سے کھوکھلی ہو گئی۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا حکومتی ایم این ایز خود حکومت پر انتقام کا الزام لگا رہے ہیں، اگر پی ڈی ایم کے لائن آف ایکشن پر چلا جاتا تو عمران سرکار ماضی بن چکی ہوتی،عمران خان حکومت کو صرف اور صرف تحریک عدم اعتماد سے ہی گھر بھیجا جا سکتا ہے، عمران خان محسن کش ہیں انہوں نے اہنی فطرت کے مطابق جہانگیر ترین پر وار کیا ہے،کرکٹ میں لانے والے ماجد خان کو عمران خان نے کپتان بن کر نکاال دیا سیاست میں کندھوں پر بٹھانے والے کزن آج در در عمران خان کی بے وفائی کا رونا رو رہے ہیں آج عمران خان کی محسن کشی کی وجہ سے پی ٹی آئی میں دراڑیں پڑ چکی ہیں ،پیپلز پارٹی آج بھی حکومت کو گھر بھیجنے کے عزم پر قائم ہیچیئرمن بلاول بھٹو زردرای کی قیادت میں پی پی پی کٹھ پتلی راج کے خاتمے کی جدوجہد جاری رکھے گی،صدر زردادی کے ویڑن سے سلیکٹڈ کو کھوکھلا کر دیا گیا اب گرا کر بھی دکھائیں گے۔