
کراچی،موسمیات کے قریب پیزا شاپ میں گیس کے اخراج سے خوفناک دھماکہ،خاتون دو بچوں سمیت جاں بحق،کے الیکٹرک کی3 ملازم زخمی
جمعرات 8 اپریل 2021 00:55
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر تھانے کی حدودمین یونیورسٹی روڈ نزدموسمیات اسٹاپ کے قریب واقع رہائشی کراؤن گارڈن اپارٹمنٹ میں قائم پیزا شاپ میں زور دار دھماکہ ہوا جس کی آواز دورتک سنی گئی اور خوف وہراس پھیل گیا، دھماکے کی اطلاع پاکر پولیس، رینجرز اور ریسکیوکا عملہ موقع پر پہنچ گیا،پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر لوگوں کو جائے وقوعہ سے دور کیا،اس موقع پر شہری بھی ہجوم کی صورت میں موقع پر موجود تھے،تاہم پولیس نے واقعے کی جانچ کیلئے بم ڈسپوزل اسکوڈ کے عملے کو بھی طلب کرلیا، دھماکے نتیجے میں جاںبحق اور اور زخمی افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا،ایس پی گلشن معروف عثمان کے مطابق دھماکے سے دکان کی عقبی دیوار گری ہے،دیوار گرنے سے خاتون اور اسکے دو بچے جاں بحق ہوئے ہیں،جبکہ تین دکانوں کو شدید نقصان پہنچا،جن میں ایک پیزا شاپ،ایک اسٹیٹ ایجنسی اور برڈ شاپ شامل ہیں، دھماکے سے کے الیکٹرک کے ٹرک سمیت تین گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے ،جبکہ دکانوں کے سائن بورڈاور کے الیکڑک کی گاڑی میں موجود سامان سڑک پر بھکر گیا، ایس پی کے مطابق کے الیکڑک کا عملہ گاڑی سمیت موقع پر موجود تھا جو کام میں مصروف تھا،واقعے میں کے الیکڑ ک کے ڈرائیور سمیت تین ملازمین زخمی ہوئے جبکہ گاڑی کے ڈرائیور کی حالت تشویش ناک ہے، پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں32 سالہ ماں سعدیہ اور اس کے معصوم بچے 2 سالہ عبداللہ علی اور4 سالہ فاطمہ علی جاں بحق ہوگئے،جبکہ تین افراد برہان اور وقار زخمی ہوئے،زخمیوں میں ایک کی حالت تشویشناک بنائی جاتی ہے ،پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے سے قبل جاں بحق خاتون اپنے بچوں کے ہمراہ بھائی کے گھر آرہی تھی، ابھی وہ سیڑھیوں پر تھی کہ دھماکہ ہوگیا،جس کے نتیجے میں خاتون بچوں سمیت جان سے گئیں،متوفیہ ماں اوربچے گلستان جوہر بلاک چار کے رہائشی تھے،لاشیں گھر پہنچے پر کہرام مچ گیا،موقع پر موجود اہل محلہ کاکہنا تھاکہ دھماکے کی شدت اتنی تھی کہ ایسا لگا کے زلزلہ آگیا، بچے،بوڑھے اور خواتین ڈر کر اٹھ گئے،علاوہ ازیںواقعے کی جانچ کرنے والے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے نے دھماکے کی رپورٹ بھی جاری کردی ،رپورٹ کے مطابق پیزا شاپ میں سلینڈر سے گیس کے اخراج کے باعث دھماکہ ہوا، واقعہ میں تخریب کاری کے شواہد نہیں ملے ہیں،واقعہ کے وقت کے الیکٹرک کا عملہ کام کر رہا تھا، بجلی آن آف کے دوران شارٹ سرکٹ سے گیس دھماکہ ہوا،ایس پی کے مطابق دھماکے کے بعد عمارت کو چیک کرنے کے لئے بلڈنگ کنٹرول کے عملے کو بھی طلب کرلیا جو عمارت کی جانچ کے بعد رپورٹ جاری کرینگا
مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی کی آئندہ تحریک تمام تحریکوں سے مختلف ہوگی، رئوف حسن
-
جلوزئی میں غریب طالبعلم کو اجتماعی جنسی درندگی کا بار بار نشانہ بنانے،بلیک میل کرکے ویڈیوز اور تصاویر بنانے والے سفاک گرو گرفتار
-
سپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق کا یونین کونسل نمبر 108 لاہور میں ترقیاتی سکیموں کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب
-
9 سالہ بچی سے زیادتی، ملزم نیک احمد کو چودہ سال قید کی سزا
-
اہل بیت سے محبت کرنے والے کبھی گمراہ نہ ہوں گی: شیخ الاسلام ڈاکٹرطاہرالقادری
-
اسپیکر کے پی اسمبلی کا مخصوص نشستوں پر ارکان کے حلف کیلئے اجلاس بلانے سے انکار
-
وفاقی وزیرڈاکٹرخالد مقبول صدیقی کی زیر صدارت پی آئی ایف ڈی کی سینٹ کا اجلاس
-
سپیکر پنجاب اسمبلی اور 26معطل اپوزیشن اراکین کی ملاقات کی اندرونی کہانی
-
کراچی میں ڈمپرجلانے کے مقدمے کی سماعت ایک بار پھر مؤخر
-
اسدقیصر کا مولانا خانزیب سمیت دو افراد کی شہادت پر اظہار افسوس
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کررہے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ کی بریفنگ
-
وزیراعلیٰ پنجاب شکایت سیل کانوٹس، فیصل آباد میں طالبعلم کو اغوا کے بعد قتل کرنیوالے ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.