عالمی صحافتی تنظیمیں کشمیر میں بھارتی ظلم وستم کے خلاف آواز بلند کریں،مشعال ملک

جمعرات 8 اپریل 2021 14:05

عالمی صحافتی تنظیمیں کشمیر میں بھارتی ظلم وستم کے خلاف آواز بلند کریں،مشعال ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2021ء) سینئر حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ عالمی صحافتی تنظیمیں کشمیر میں بھارتی ظلم وستم کے خلاف آواز بلند کریں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیری صحافیوں کو حراساں کیا جا رہا  ہے۔ بھارتی فورسز کی جانب سے کشمیری صحافیوں پر جھوٹے مقدمات منائے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی صحافتی تنظیمیں کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم آواز بلند کرے۔ شجاعت بخاری سمیت کئی نامور صحافیوں کو ظلم و ستم پر آواز بلند کرنے پر شہید کیا گیا۔