مقبوضہ جموںوکشمیر میں بھارت کے بڑھتے ہوئے مظالم کے خلاف مکمل ہڑتال

ہڑتال کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس نے مقبوضہ علاقے میں بڑھتی ہوئی بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف احتجاج درج کرانے کیلئے دی تھی

اتوار 11 اپریل 2021 13:10

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2021ء) غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںجار ی کشمیریوں کی نسل کشی خاص طور پر بھارتی فوجیوں کی طرف سے بے گناہ نوجوانوں کے بے رحمانہ قتل کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف اتوار مکمل ہڑتال کی گئی۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ہڑتال کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس نے مقبوضہ علاقے میں بڑھتی ہوئی بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف احتجاج درج کرانے کے لئے دی تھی۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں افسوس کا اظہار کیا کہ بھارت کشمیر کی نوجوان نسل کو ختم کرنا چاہتا ہے اورآئے روز بے گناہ نوجوانوں کا قتل اسی پالیسی کا ایک حصہ ہے۔انہوں نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا نوٹس لیں۔