بھارت حریت پسندوں کو پاکستانی حمایت یافتہ دہشت گرد بنا کر پیش کررہا ہے، صدر آزاد کشمیر

ہفتہ 17 اپریل 2021 12:13

بھارت حریت پسندوں کو پاکستانی حمایت یافتہ دہشت گرد بنا کر پیش کررہا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2021ء) صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرکو زبردستی بھارت کا حصہ بنائے رکھنے والا بھارت  حریت پسندوں کو پاکستانی حمایت یافتہ دہشت گرد بنا کر پیش کررہا ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کو زبردستی حصہ بنائے رکھنے والا ہندوستان جہاں فوجی طاقت کا استعمال کیا،کشمیریوں کومعاشی ترقی وخوشحالی کے سبز باغ دکھائے،بھارت نواز جماعتوں کو تخلیق کیا، انکی پرورش اور پرداخت کی وہاں وہ حریت پسند کشمیریوں کو پاکستان کے حمایت یافتہ دہشت گرد بناکر پیش کررہاہے۔