Live Updates

وفاقی حکومت نے صوبوں کی نمائندگی کے بغیرتیل وگیس کی تلاش کی6 بلاکس کمپنیوں کو دے دئیے،سینیٹررضا ربانی

وفاقی حکومت آئین کی خلاف ورزی کر رہی ہے،بیان

ہفتہ 24 اپریل 2021 21:15

وفاقی حکومت نے صوبوں کی نمائندگی کے بغیرتیل وگیس کی تلاش کی6 بلاکس کمپنیوں ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2021ء) ن لائن ) پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رضاربانی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے صوبائی حکومتوں کی نمائندگی کے بغیرتیل و گیس کی تلاش کی6 بلاکس کمپنیوں کو دیدئیے۔ اپنے ایک بیان میں سینیٹر رضا ربانی کا کہنا ہیکہ تیل و گیس کی تلاش کے یہ 6 بلاکس سندھ، پنجاب اور بلوچستان کی نمائندگی کے بغیر دییگئے، صوبائی حکومتوں کی نمائندگی کے بغیر بلاکس دینیکاوفاقی حکومت کا اقدام قابل مذمت ہے۔

(جاری ہے)

رضاربانی کا کہنا ہیکہ آئین کہتا ہیکہ تیل اورگیس صوبوں اور وفاق کی مشترکہ ملکیت ہوں گے، صوبوں کو ان بلاکس میں مشترکہ مالک نہ بناکر وفاقی حکومت آئین کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ انہوں نیکہا کہ چیئرمین سینیٹ کی رولنگ کے باوجود وفاقی حکومت صوبوں کو شریک مالک نہیں بنا رہی،وفاقی حکومت این ایف سی پر عمل نہ کرکے صوبوں کو ان کے حقوق سے محروم کر رہی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ بجٹ ایک ایسے این ایف سی ایوراڈ کے تحت دیا جائیگا جو 11 سال پرانا ہے۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات