شہباز شریف کی ضمانت ہو گئی ہے،ضمانت کی ٹائمنگ کے بارے میں آپ کیا کہیں گے؟وزیراعظم سے سوال
اس کے بارے میں آپ آرمی چیف سے پوچھیں،وزیراعظم کا جواب
سجاد قادر ہفتہ 8 مئی 2021 08:41
(جاری ہے)
اسی موضوع پر بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے اہنما چودھری منظور حسین نے کہا کہ شہباز شریف کی ضمانت کیسے ہوئی یہ سبھی جانتے ہیں مگر شاید حکومت نہیں جانتی۔
کیونکہ حکومتی ترجمانوں سے جب یہ سوال کیا جاتا ہے تو وہ کہتے ہیں کہ عدالتوں نے ضمانت لی ہے مگر حقیقت کچھ اور ہوتی ہے۔ چودھری منظور حسین نے کہا کہ گزشتہ دنوں جب کچھ صحافیوں کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی تو ایک صحافی نے عمران خان سے سوال کیا کہ شہباز شریف کی ضمانت ہو گئی ہے ٹائمنگ کے بارے میں آپ کیا کہیں گے کہ ایسے وقت میں ضمانت ہوئی جب جہانگیر ترین گروپ بھی حکومت کے خلاف ایکٹو ہے اور ضمنی الیکشنز میں بھی ن لیگ کو کامیابی مل رہی ہے تو ا س پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اس کی ضمانت کے حوالے سے آپ آرمی چیف سے پوچھیں۔ تو چودھری منظور حسین کا کہنا تھاکہ وزیراعظم عمران خان سے اس قسم کے جواب کی توقع نہیں تھی کیونکہ آرمی چیف اور وزیراعظم پہلے دن سے ایک پیج پر ہیں اور ویسے بھی شہباز شریف کی ضمانت عدالتوں نے لی ہے اور بیرون ملک بھیجنے کی اجازت بھی عدالتوں نے دی ہے۔تو ایسے میں عمران خان صاحب کا یہ کہنا کہ آرمی چیف سے پوچھیں کہ شہباز شریف کی ضمانت کیسے ہوئی تو سمجھ سے باہر ہے کہ انہوں نے یہ بات کیسے اور کس بنیاد پر کی۔مزید اہم خبریں
-
غزہ میں جنگ بندی کے بعد انسانی امدادی صورتحال میں بہتری
-
یمن: حوثیوں کے زیر انتظام علاقوں میں یو این کارراوئیاں معطل کرنے کا فیصلہ
-
علم تک سب کی آسان و مساوی رسائی ممکن بنانا ضروری، یو این چیف
-
موسمیاتی آفات تعلیمی بحران کا سبب، جنویی ایشیا سب سے زیادہ متاثر: یونیسف
-
جنین میں اسرائیلی کارروائیاں عالمی قوانین کی پامالی، وولکر ترک
-
پی ٹی آئی کی اسٹیبلشمنٹ سے بات کی غلط فہمی آنے والے دنوں میں دور ہوجائے گی
-
پی ٹی آئی جوڈیشل کمیشن کی سربراہی اور ٹی اوآرزہم پر چھوڑدے تو کمیشن بنا دیتے ہیں
-
ہمیں عمران خان جیسے سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کرنا چاہیے
-
جوڈیشل کمیشن بن سکتا ہے لیکن پی ٹی آئی کو مذاکراتی کمیٹی کو قائل کرنا چاہئے
-
پی ٹی آئی کومذاکرات ختم کرنے پہلے 28جنوری تک حکومتی فیصلے کا انتظار کرنا چاہئے تھا
-
چینی سرمایہ کاروں کا کراچی پولیس پر ہراسانی کا الزام، سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر
-
جب سے اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر پر عمل رکا ہے اجلاس کی صدارت نہیں کی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.