مقبوضہ جموںوکشمیر:بارہمولہ میں نوجوان اور سرینگر میں لڑکی کی لاش برآمد

بدھ 12 مئی 2021 12:58

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2021ء) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بارہمولہ قصبے سے ایک نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نوجوان کو جس کی شناخت محمد عباس میر کے طور پر ہوئی ہے،قصبے کے علاقے دلینہ میں ایک باغ میں پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا۔ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ بعض مقامی لوگوں نے دلینہ میں ایک باغ میں ایک شخص کی لا ش دیکھی اور پولیس کو مطلع کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ متعلقہ پولیس اسٹیشن سے پولیس کی ایک ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچی اورلاش کو اپنی تحویل میں لیا۔انہوں نے کہا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور اس سلسلے میں تحقیقات شروع کی گئی ہے۔دریں اثناء سرینگر میں دریا ئے جہلم میں کودنے والی ایک کمسن لڑکی کی لاش چھ دن بعد برآمد کرلی گئی ہے۔ ادھربھارتی پولیس نے ضلع کپواڑہ کے علاقے کرالہ پورہ سے ایک نوجوان کو گرفتار کیا ہے۔