Live Updates

عیدالفطرپر کراچی میں سی ویو سمیت تمام ساحلی مقامات کومکمل طور پر بندرکھا جائے گا

سندھ حکومت نے عید کے موقع پر کراچی سمیت صوبے بھرمیں تفریحی مقامات کو مکمل طورپربند کرنے کے لیے پولیس اورمتعلقہ اداروں کو سیکورٹی پلان بھجوادیا

بدھ مئی 21:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2021ء) سندھ حکومت نے عید کے موقع پر کراچی سمیت صوبے بھرمیں تفریحی مقامات کو مکمل طورپربند کرنے کے لیے پولیس اورمتعلقہ اداروں کو سیکورٹی پلان بھجوادیا ہے۔عیدالفطرپر کراچی میں سی ویو سمیت تمام ساحلی مقامات کومکمل طور پر بندرکھا جائے گااور سی ویو سمیت کسی بھی تفریحی مقام کے قریب کسی کو آنے یا گاڑی کھڑی کرنے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

کراچی کے علاوہ سندھ کے دیگرتفریحی مقامات کینجھرجھیل،حیدرآباد سکھر،لاڑکانہ ، نوابشاہ کے تفریحی مقامات کے علاوہ دادومیں گورکھ ہل اسٹیشن دیگرتفریحی مقامات کوٹری میں دریائے سندھ میں کشتی رانی اورتفریح کے دوسرے تمام مقامات کوبند رکھنے کے لیے پولیس اورمتعلقہ اداروں کوسخت ہدایات جاری کی ہیں ۔

(جاری ہے)

حکومت سندھ کی ہدایت کے بعد اطلاعات ہیں کہ سی ویوکوعوام کے لیے مکمل طورپربندکرناشروع کردیاگیا ہے، سی ویو پرکسی کوآنییا گاڑی کھڑی کرنیکی بھی اجازت نہیں ہے صرف مقامی افرادکواپنی رہائش پرجانیکی اجازت دی جارہی ہے۔

حکومت سندھ کی ہدایت پر تمام تفریحی مقامات کو عید کی تعطیلات کے دوران بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔عید کی چھٹیوں کے دوران لوگ اپنے اہلخانہ، رشتہ داروں یا دوستوں کے ہمراہ تفریحی و سیاحتی مقامات کا رخ کرتے ہیں لیکن کورونا کی صورتحال کی وجہ سیصوبائی حکومتوں نے کورونا کے باعث تمام تفریحی و سیاحتی مقامات کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے عید کی چھٹیوں کے دوران ٹرینوں کے علاوہ ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گی۔ بین الصوبائی، بین الاضلاعی اورشہروں کے اندر صرف پرائیوٹ گاڑیاں چلیں گی۔
پاکستان میں کرونا وائرس کی تیسری لہر سے متعلق تازہ ترین معلومات