کپواڑہ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں بھارتی فوجی زخمی

پیر 17 مئی 2021 16:05

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2021ء) غیرقانونی طورپربھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میںضلع کپواڑہ میں ایک بھارتی فوجی بارودی سرنگ کے ایک دھماکے میں زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجی ضلع کپواڑہ میں کنٹرول لائن کے نزدیک گولف -11 پوسٹ پر ایک دھماکے میں زخمی ہوگیا۔گولف 11 پوسٹ پر کام کرتے ہوئے اچانک بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا جس سے فوجی زخمی ہوگیا۔ پولیس نے بتایا کہ زخمی فوجی کو علاج کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔