سیاسی پارہ ہائی ‘رفیق نیئر عوامی سروے میں پہلی پوزیشن پربرقرار

منگل 18 مئی 2021 15:52

سیری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2021ء) سیاسی پارہ ہائی الیکشن کی آمدآمد پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما رفیق نیئر عوامی سروے میں پہلی پوزیشن پربرقرار برادری بھی قریب ہونے لگی پارٹی امیدواروں کے سامنے بھی برتری گزشتہ کئی روز سے لگاتار کارنر میٹنگز رفیق نیئر ٹیم متحرک سابقہ الیکشنز،پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر اور سیاسی کھلاڑی ابھر کر سامنے آگئے مخالفین دفاعی بیٹنگ پر مجبور اپنی پارٹی میں مقبولیت بڑھ گئی رفیق نیئر کے رویہ سے دیگر قبائل سپوٹر قریب ہونے لگے مسلم لیگ ن میں کئی امیدوار سامنے آنے سے پوزیشن کمزور، پیپلز پارٹی کے امیدوار کا پہلا الیکشن تاہم سابق وزیر تعلیم محمد مطلوب انقلابی کی ہمدردی کا ووٹ موجود ہے جماعت اسلامی کے امیدوار حبیب الرحمان آفاقی کی دھواں دار انٹری کے بعد جو سابقہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کو سپورٹ تھی وہ بھی ختم دیگر قبائل کے لوگ بھی رفیق نیئر کے قافلے میں شامل ہو رہے ہیں رفیق نیئر کے سابق دور حکومت میں وزارت صحت سے جو ایمبولینسز ملیں تھیں تاحال پوری تحصیل میں وہی ہیں اب لوگ پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما کو ان کی دلیرانہ اور مستقل مزاج سیاست کو دیکھتے ہوئے ان کے گروپ کی پارلیمانی پارٹی میں بھی مقبولیت بڑھ رہی ہے ان کے مدمقابل پارٹی امیدوار نئے ہیں پارٹی ٹکٹ کے حصول کے لئے انٹرویو کے بعد انکی باڈی لینگویج بدل چکی ہے جس کی وجہ ذرائع ٹکٹ اشارہ بتاتے ہیں کہ رفیق نیئر کی صورت میں ہی پارٹی پارلیمان میں نمائندگی کر سکنے کی پوزیشن میں آ سکتی ہے تاہم قبل از وقت پارٹی کا فیصلہ حتمی ہوگا جس کے دور رس اثرات مرتب ہو گے یسرو ے میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ ٹکٹ کی صورت میں گھوڑا کھجورلہ سے ایک بڑا گروپ بھی رفیق نیر کی سپورٹ میں آے گا اگر ٹکٹ نہ ملنے کی صورت یہ ووٹ بنک تقسیم ہو جاے گا اور یہ پہلی بارہو گا اس سے قبل یہ بڑا وٹ بنک راجہ نثار کی جیت میںاہم رول ادا کرتا رہا اب کی بار یہ ووٹ تمام امیدواران میں سے رفیق نیر کو پسند کر تا ہے۔